پیرس اولمپکس: نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹر کے تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، طلائی کی امیدیں

نیرج چوپڑا نے اولمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 89.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ہم وطن کشور جینا اپنی کوشش میں ناکام رہے

<div class="paragraphs"><p>نیرج چوپڑا / آئی اے این ایس</p></div>

نیرج چوپڑا / آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پیرس: ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں منگل کو مردوں کے جیولین تھرو کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 89.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہم وطن کشور جینا اپنی کوشش میں ناکام رہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ کے دوران نیرج چوپڑا نے پہلی کوشش میں 89.34 میٹر کا اپنا دوسرا بہترین تھرو ریکارڈ کرایا۔ جبکہ جرمن ایتھلیٹ اپنی تین کوششوں کے باوجود صرف 85.64 میٹر کا فاصلہ طے کر سکے۔

دریں اثنا، پاکستان کے ارشد ندیم 85.16 میٹر کی دوسری کوشش کے ساتھ ٹاپ تھری میں داخل ہوئے۔ فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستانی کھلاڑی کشور جینا پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو کوالیفکیشن ایونٹ کے گروپ اے میں 80.73 میٹر کی کوشش کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔


جینا کا بہترین تھرو اسٹیڈ ڈی فرانس کے میچ میں پہلی کوشش میں آیا۔ تاہم، وہ دوسری کوشش میں ایک درست کوشش کو رجسٹر کرنے میں ناکام رہے اور تیسری کوشش میں صرف 80.21 میٹر کا تھرو کر سکے۔ پیرس اولمپکس میں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے، ہندوستانی جیولن پھینکنے والوں کو کم از کم 12 بہترین ایتھلیٹس کے درمیان اوور آل کوالیفکیشن اسٹینڈنگ (بشمول گروپ اے اور گروپ بی) میں مقام حاصل کرنا تھا۔

دریں اثنا، فن لینڈ کے ٹونی کیرانن 85.27 میٹر کی کوشش کے ساتھ کوالیفکیشن کا نشان عبور کرنے والے چوتھے ایتھلیٹ بن گئے، جو ان کی ذاتی بہترین تھی، اور فائنل میں جگہ یقینی کر لی۔ قابل ذکر ہے کہ مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو 83.50 میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ کینیا کے جولیس یگو نے اپنے سیزن کا بہترین تھرو 85.97 میٹر ریکارڈ کر کے مردوں کے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔


ایک سابق عالمی چیمپئن یگو نے فائنل میں جولین ویبر اور جیکب وڈلیچ کے ساتھ شامل ہوگئے۔ تمام نے آج اسٹیڈ ڈی فرانس میں 84.00 میٹر کے کوالیفکیشن اسٹینڈرڈ کو عبور کیا۔ یگو نے اپنی پہلی دو کوششوں میں 78.84 میٹر اور 80.76 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ جبکہ جولین ویبر نے 87.76 میٹر کی تھرو ریکارڈ کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔