سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر بگڑی، دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل

بتایا جا رہا ہے کہ لال کرشن اڈوانی اپولو میں زیر علاج ہیں اور وہ ڈاکٹر ونت سوری کی نگرانی میں ہیں، فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

لال کرشن اڈوانی کی فائل تصویر 
لال کرشن اڈوانی کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ انھیں فوری طور پر دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈوانی کی طبیعت گزشتہ شب تقریباً 9 بجے بگڑی جب ڈاکٹر ونیت سوری کی نگرانی میں انھیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ اب بھی ان کی نگرانی میں ہیں اور فی الحال ان کی طبیعت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اپولو اسپتال کی طرف سے اس معاملے میں میڈیا کو جانکاری دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی سابق نائب وزیر اعظم اڈوانی کی طبیعت خراب ہوئی تھی جب انھیں نئی دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے انھیں فالواَپ میں آنے کے لیے مشورہ بھی دیا تھا۔ گزشتہ بدھ کو ان کی طبیعت بگڑی تھی جب 96 سالہ اڈوانی کو بدھ کی دیر شب دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ تب انھیں ایمس کے جیریاٹرک ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرس کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔


موصولہ اطلاع کے مطابق 26 جون (بدھ) کی شب تقریباً 10.30 بجے ایمس میں انھیں داخل کرایا گیا تھا۔ انھیں عمر سے متعلق پریشانیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لگاتار وہ علیل رہتے ہیں اور اسپتالوں کا رخ بھی کرنا پڑتا ہے۔ اڈوانی 2014 کے بعد سے فعال سیاست سے دور ہیں اور سیاسی معاملوں میں ان کے بیانات بھی سامنے نہیں آتے۔ حال ہی میں ان کی تصویر تب سامنے آئی تھی جب این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ملاقات کے لیے ان کی رہائش پر گئے تھے اور ان کی دعائیں لی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔