ہمارے بارے میں
قومی آواز کا اجراء 1945 میں جواہر لال نہرو کے ہاتھوں بطور روزنامہ اخبار کی شکل میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد ہندوستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنا تھا۔ اخبار نے جواہر لال نہرو کے نقطۂ نظر اور تحریک آزادی کے اصل مقاصد کو سب کے سامنے پیش کیا، جس کا مقصد جدید، جمہوری، منصفانہ، لبرل، سماجی ہم آہنگی اور فرقہ واریت سے پاک ملک کی تعمیر تھا۔ اپنے سنہرے دور حتیٰ کہ آزادی کے بعد کی دہائیوں میں بھی نیشنل ہیرالڈ گروپ آف نیوز پیپرس، بشمول ’نو جیون‘ (ہندی) اور ’قومی آواز‘ (اردو)، نے اپنی آواز کو ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لیے بلند رکھا تاکہ عالمی امن، استدلال و سائنسی مزاج قائم ہو۔ یہی بانی کا عزم تھا۔
یہ نیوز پیپر گروپ جو ’دی ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ‘ کے ذریعہ شائع ہوتا ہے، بدلتے ہوئے اوقات و حالات میں مضبوط ڈیجیٹل ماحول میں ملٹی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ساتھ پھر سے شائع ہو رہا ہے۔ ’دی ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹیڈ‘ ایسا نظریہ رکھنے والی کمپنی ہے جو کوئی بھی فائدہ یا منافع اپنے اراکین میں تقسیم نہیں کرتی ہے۔ اس ادار ہ کا مقصد تجارت کو فروغ دینا نہیں ہے۔اس کے بجائے یہ اعلیٰ سطح پر عوامی مفاد کے لیے کام کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ یہ اقدار کے تحفظ میں ہمیشہ کوشاں رہتا ہے جس کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔
شکایت کا نظام
کسی بھی طرح کی شکایت کے تعلق سے آپ شکایت افسر (Grievance Officer) سے رابطہ کر سکتے ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اصول، 2021 کے رول 11 کے چیپٹر 2 کے پارٹ 3 کے مطابق تقرر ہے۔ تفصیلات ذیل کے مطابق ہے: نام: فردوس خان ای میل: grievance.ajl@gmail.com
Grievance Report - Monthly disclosure September 2021