انکم ٹیکس ری فنڈ کے نام پر بھی سائبر فراڈ! نوئیڈا پولیس نے کیا خبردار

سائبر فراڈ کرنے والوں نے انکم ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے پیغامات بھیج کر لوگوں کو ٹھگنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اگر آپ کو ایسا کوئی پیغام مل رہا ہے تو اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیں

<div class="paragraphs"><p>سائبر فراڈ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

سائبر فراڈ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: سائبر مجرم نئے نئے ہتھکنڈے اختیار کر کے لوگوں کو ٹھگی کا شکار بناتے ہیں اور اب انہوں نے لوگوں کو انکم ٹیکس ری فنڈ کے نام پر ٹھگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سائبر فراڈ کرنے والوں نے انکم ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے پیغامات بھیج کر لوگوں کو ٹھگنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ پیغام محکمہ انکم ٹیکس سے آ رہا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔

نوئیڈا کی سائبر سیل پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کو ایسا کوئی پیغام موصول ہوتا ہے اور کسی بھی نمبر پر بات کرنے کو کہا جاتا ہے تو ایسا نہ کریں اور نہ ہی کسی لنک پر کلک کریں ورنہ آپ کے ساتھ ٹھگی ہو سکتی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اگر آپ کو ایسا کوئی پیغام مل رہا ہے تو اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیں ورنہ آپ سائبر فراڈ کا شکار ہو جائیں گے۔


سائبر سیل کی جانب سے جاری وارننگ کے مطابق ، ’’گزشتہ کچھ دنوں سے سائبر مجرموں کی جانب سے ایک میسج اور لنک بھیج کر کہا جا رہا ہے کہ آپ کا انکم ٹیکس ری فنڈ واجب الادا ہے تو اس لنک پر کلک کریں۔ لنک پر کلک کرنے والے لوگوں کو ٹھگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے اس قسم کا پیغام اور لنک جاری نہیں کیا جا رہا ہے، اس قسم کے پیغامات سے محتاط رہیں۔‘‘

اس معاملے کو لے کر اسسٹنٹ پولیس کمشنر سائبر وویک رنجن رائے نے بھی لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس طرح کے پیغامات مسلسل موصول ہو رہے ہیں، جس میں ایک لنک دے کر کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کا انکم ٹیکس ری فنڈ واجب الادا ہے تو آپ اس لنک پر کلک کریں اور اپنی تفصیلات بھریں۔

انہوں نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے پیغامات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیں اور یہ کہ یہ پیغامات محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے نہیں بھیجے جا رہے، بلکہ سائبر فراڈ کرنے والے ان پیغامات کو پھیلا کر فراڈ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔