راہل اور پرینکا گاندھی کے آفت زدہ وائناڈ کے دورے کا دوسرا دن، انتظامیہ نے راحتی کاموں پر معلومات فراہم کی

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو انتظامیہ کی طرف سے چلائے جا رہے بچاؤ آپریشن، ریلیف کیمپ کے علاج اور لینڈسلائیڈ سے متاثرہ علاقے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

وائناڈ: کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے چلائے جا رہے امدادی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو انتظامیہ کی طرف سے چلائے جا رہے بچاؤ آپریشن، ریلیف کیمپ کے علاج اور لینڈسلائیڈ سے متاثرہ علاقے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جمعرات کو آفت زدہ وائناڈ پہنچے تھے۔ اس دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے متاثرین کو تسلی دی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا ، ’’میں وائناڈ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔‘‘


دریں اثنا، پرینکا گاندھی نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا تھا کہ متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے بھی متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ منگل کو کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ اس واقعے میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ اس واقعے میں چار گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات اور سڑکیں منہدم ہو گئی ہیں جس سے لوگوں کو نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ ریسکیو کام جاری ہے لیکن شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ کام متاثر ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے لینڈ سلائیڈنگ میں مرنے والوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے بھی کہا ہے کہ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو رہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔