جامعہ ہمدرد کو ادویات کی ترسیل کے میدان میں عالمی لائف ٹائم اسکالرز GPS نے دیا اوّل مقام

گلوبل لائف ٹائم رینکنگ میں دوسرا اور تیسرا مقام بالترتیب چانگچن انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ کیمسٹری، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چین اور یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ نے حاصل کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جامعہ ہمدرد</p></div>

جامعہ ہمدرد

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: اسکالر جی پی ایس کے ذریعہ ’ڈرگ ڈیلیوری‘ کے شعبہ میں عالمی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں جامعہ ہمدرد کو اوّل مقام حاصل ہوا ہے۔ گلوبل لائف ٹائم رینکنگ میں دوسرا اور تیسرا مقام بالترتیب چانگچن انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ کیمسٹری، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چین اور یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ نے حاصل کیا ہے۔

اسکالر جی پی ایس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ مختلف شعبہ جات، ڈسپلن اور خصوصیات میں ہر ادارے میں موجود فعال اسکالرز کے تحقیقی معیار اور مقدار پر مبنی ہے جو انتہائی نتیجہ خیز ہیں۔ یہ درجہ بندی اشاعتوں کی تعداد اور بامعنی اثرات (حوالہ جات) کے ساتھ ساتھ بہترین معیار (h-index) کو نظر میں رکھ کر کی جاتی ہے۔


ادارہ جاتی درجہ بندی کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا شامل اسکالرز کی زندگی بھر یا گزشتہ پانچ سالہ شراکت پر مبنی ہوتا ہے۔ ہر اشاعت اور مقالہ جات کو مصنفین کی تعداد کے حساب سے وزن دیتے ہیں، اور ذاتی حوالہ جات کو چھوڑ کر، منفرد طور پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔ تعلیمی اداروں (یونیورسٹیوں اور کالجوں) اور غیر تعلیمی اداروں (نجی یا عوامی صنعتوں بشمول صحت کی دیکھ بھال کے نظام اور تحقیقی اداروں) کے لیے الگ سے درجہ بندی ہوتی ہے۔

اسکالر جی پی ایس رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرنا جامعہ ہمدرد کی قومی اور بین الاقوامی شناخت و معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس حصولیابی پر ادارہ کے چانسلر حماد احمد اور وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (SPER) کے اساتذہ و طلباء اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔