موسم کا حال: رواں ہفتے 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا دہلی کا درجہ حرارت! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
آج یعنی 14 مئی کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ جبکہ آسمان صاف رہنے کی توقع کی گئی ہے
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے دہلی میں موسم کو معتدل بنا دیا تھا لیکن اب شدید گرمی شروع ہونے والی ہے۔
آج یعنی 14 مئی کو موسم کی بات کریں تو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ آج آسمان بھی صاف رہنے کی توقع ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کل 12 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح دہلی میں گرمی ہر روز بڑھنے کا امکان ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے اسکائی میٹ کے مطابق عام گرمیوں کی طرح اس ہفتے بھی پارہ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پورے ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ دنوں میں آسمان پر بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔
دہلی میں 15 مئی کو درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور دن کے وقت تیز اور گرم سطحی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے 'لو' کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 19 مئی تک جاری رہے گا۔ رواں ہفتے موسم کی صورتحال خشک رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 43 یا 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ 7 مئی کو اس موسم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
آج نوئیڈا میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گرمی کی وجہ سے دہلی کے آس پاس راجستھان اور اتر پردیش میں چھوٹے پیمانے پر طوفانی ہواؤں کا ایک علاقہ بن گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔