وائناڈ متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی کرناٹک حکومت، راہل گاندھی کا اظہار تشکر

وزیر اعلیٰ سدارمیا نے اعلان کیا ہے کہ کرناٹک حکومت آفت زدہ وائناڈ میں متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس اعلان کے لئے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا شکریہ ادا کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ کا دورہ کرتے ہوئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی این سی</p></div>

وائناڈ کا دورہ کرتے ہوئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی این سی

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کرناٹک حکومت لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ میں متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس اعلان کے لئے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سدارمیا کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ آپ کی وابستگی بحالی کی کوششوں کی طرف ایک اہم قدم ہے ہندوستانیوں کی ہمدردی اور یکجہتی کی اس وقت ضرورت ہے۔

دریں اثنا، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کرناٹک حکومت کے اس اقدام کے لئے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ پر لکھا، ’’میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کرناٹک کے عوام کا ہمدردی اور انسانیت کے اس اقدام کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘


سدارمیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کرتے ہوئے لکھا، ’’وائناڈ میں ہوئے تکلیف دہ لینڈ سلائڈ کے پیش نظر کرناٹک کیرالہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین کو حمایت کا بھروسہ دیا ہ ے اور اعلان کیا ہے کہ کرناٹک متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گا۔ ہم ایک ساتھ مل کر از سر نو تعمیر کرتے ہوئے امیدوں کو بحال کریں گے۔‘‘

واضح رہے کہ 30 جولائی کی صبح وائناڈ ضلع میں زبردست لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں تقریباً 344 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ وہاں تقریباً 300 لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ ریسکیو کارکنوں کو تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانی کے جماؤ اور کیچڑ سمیت منفی حالات کا سامنا ہے۔


کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے ہفتہ کو کہا کہ وائناڈ آفت سے متاثرہ علاقے میں بچاؤ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ سب کو محفوظ مقامات پر لے جانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ حکومت نے 148 متاثرین کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی ہیں جبکہ 10042 افراد اس وقت ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔