ٹی-20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رن کے بڑے فرق سے شکست دی

نکولس پورن کی شاندار نصف سنچری (98) اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں افغانستان کو 104 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

گراس آئیلٹ: نکولس پورن کی شاندار نصف سنچری (98) اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں افغانستان کو 104 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہی اور عظمت اللہ عمرزئی نے برینڈن کنگ (7) کو بولڈ کرکے افغانستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے نکولس پورن نے جانسن چارلس کے ساتھ طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 80 رن کی شراکت ہوئی۔

نوین الحق نے آٹھویں اوور میں جانسن چارلس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ جانسن چارلس نے 27 گیندوں پر 43 رن کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے لگے۔ شی ہوپ 13 ویں اوور میں 17 گیندوں پر 25 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان روومین پاول نے 15 گیندوں میں (26) رن بنائے۔ بدقسمتی سے نکولس پورن 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 53 گیندوں پر 98 رن کی اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ آندرے رسل (3) اور شیرفین ردرفورڈ (1) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں پر 218 رن بنائے۔ یہ ٹی-20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نعیب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


اگر 219 رن کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم کی شروعات بھی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں رحمان اللہ گرباز (0) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے گلبدین نعیب بھی (7) رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ابراہیم زدران کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ آٹھویں اوور میں عبید مکوئے نے چوتھی گیند پر ابراہیم زدران اور چھٹی گیند پر نجیب اللہ زدران کو آؤٹ کر کے افغانستان کو دو بڑے دھچکے لگائے۔

ابراہیم زدران نے 28 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 19 گیندوں پر 23 رن بنائے۔ کریم جنت (14)، راشد خان (18) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی تباہ کن گیندبازی کے سبب افغانستان کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 114 رن پر سمٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 104 رن کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی یہ چوتھی فتح ہے۔ ویسٹ انڈیز کا بنایا گیا اسکور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میک کوئے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین اور گڈاکیش موٹی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ آندرے رسل اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔