ہماری مثبت سیاست کے ہمیشہ مثبت نتائج ہی برآمد ہوں گے: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ جن لاکھوں نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو ملازمتیں ملیں ہیں اور آئندہ ملیں گی، ان پر ہماری اس مثبت، ترقی پسند اور بنیادی مسائل پر مبنی سیاست کا زندگی بھر اثر رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

بہار کے اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ریاست میں سرکاری ملازمتیں دینے کے معاملے میں ایک بار پھر ریاست کی سابق مہاگٹھ بندھن حکومت کی کارگزاریوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری مثبت سیاست کا ہمیشہ مثبت نتیجہ ہی برآمد ہوگا۔ تیجسوی یادو نے یہ بیان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعے سینئر افسران کو خالی سرکاری عہدوں کو پُر کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کرنے کی ہدایت کے بعد دیا ہے۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے 𝟏𝟕 مہینوں کی مختصر مدت میں 10 لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں دیں۔ اس دوران 3 لاکھ سرکاری ملازمتیں عمل میں لائی گئیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے چند ماہ سے تعطل کا شکار تھیں۔ مہا گٹھ بندھن حکومت کے آنے سے قبل ایک لاکھ اساتذہ کی بھرتی کے پہلے سے طے شدہ تیسرے مرحلے کا امتحان پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ہماری مثبت سیاست کے ہمیشہ مثبت نتائج ہی برآمد ہوں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جن لاکھوں نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو ملازمتیں ملیں ہیں اور آئندہ ملیں گی، ان پر ہماری اس مثبت، ترقی پسند اور بنیادی مسائل پر مبنی سیاست کا زندگی بھر اثر رہے گا۔


تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ اب لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ 3 لاکھ نوکریوں کے علاوہ جو پہلے سے ہی زیر عمل ہیں، حکومت تمام محکموں کی باقی خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتی کا عمل شروع کرائے۔ ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی این ڈی اے اور وزیر اعلیٰ ہیں جو کہتے تھے کہ 10 لاکھ سرکاری ملازمتیں دینا ناممکن ہے۔ اتنی نوکریوں کا پیسہ تیجسوی کہاں سے لائے گا؟ جب وہ ہمارے ساتھ حکومت میں آکر بیٹھے تو ہم نے سائنٹفک طریقے سے وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام (جو ہمیشہ ان کے دفتر میں ٹھیکیداری اور آؤٹ سورسنگ کے حق میں رہے) کو بتایا کہ کیسے 𝟏𝟎 لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں دی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل تک وہ یہ ماننے کے لیے ہی تیار نہیں ہوتے تھے کہ بہار میں لاکھوں عہدے خالی بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔