’پی ایم مودی کو چیخیں سنائی نہیں دے رہیں!‘ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملہ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دنوں میں تین دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں۔ 9 جون کو ریاسی میں فائرنگ کے سبب بس کو حادثہ پیش آنے سے 10 افراد ہلاک، جبکہ 41 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں مسلسل دہشت گردانہ حملوں کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک (سابقہ ٹوئٹر) پر حملوں پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’مبارکبادی پیغامات کا جواب دینے میں مصروف نریندر مودی کو جموں و کشمیر میں بے دردی سے مارے گئے عقیدت مندوں کے اہل خانہ کی چیخیں تک سنائی نہیں دے رہی ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا، ’’ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں گزشتہ 3 دنوں میں 3 الگ الگ دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں، لیکن وزیر اعظم ابھی بھی جشن منانے میں مگن ہیں۔ ملک جواب مانگ رہا ہے، آخر بی جے پی حکومت میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو پکڑا کیوں نہیں جاتا؟‘‘


وہیں، کانگریس نے بھی بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں اور پی ایم کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی نے ایکس پر پاکستانی لیڈروں کو کافی جواب دیا لیکن انہیں وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرنے کا وقت نہیں ملا! گزشتہ 10 سالوں میں مودی سرکار کے چھوٹی پیٹھ تھپتھپانے کی وجہ سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ بے گناہ لوگ بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن سب کچھ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔

کانگریس نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں امن اور معمول کی صورت حال کی واپسی کے بی جے پی کے بڑبولے پن اور کھوکھلے دعووں کی پوری طرح سے پول کھل گئی ہے۔ یہ حقیقت کہ بی جے پی نے وادی کشمیر میں انتخاب لڑنے کی زحمت نہیں اٹھائی، اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی ’نیا کشمیر‘ کی پالیسی پوری طرح ناکام رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔