اسٹاک مارکیٹ پھر ریکارڈ تیزی، نفٹی 23420 کی تاریخی بلندی پر پہنچا

گھریلو اسٹاک مارکیٹ آج پھر ایک نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے اور نفٹی 23411.90 کی سطح کو عبور کر کے 23420 کی نئی بلندی پر ہے

<div class="paragraphs"><p>اسٹاک مارکیٹ / آئی اے&nbsp; این ایس</p></div>

اسٹاک مارکیٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسٹاک مارکیٹ نے کھلنے کے ایک گھنٹہ پہلے ہی ایک نئی تاریخی بلندی کو چھو لیا اور این ایس ای نفٹی 23420.35 کی نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ اس نے اپنی سابقہ ​​بلند ترین سطح 23411.90 کو عبور کر لیا ہے۔ وہیں، سینسیکس بھی 76967.73 پوائنٹس تک پہنچ گیا اور 77079 کی اپنی بلند ترین سطح سے صرف چند پوائنٹ پیچھے ہے۔

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نے فائدہ کے ساتھ آغاز کیا ہے اور آج بھی مارکیٹ کو آئی ٹی انڈیکس کی حمایت حاصل ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی آئی ٹی انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی چھلانگ دیکھی گئی اور بینک نفٹی بھی ترقی کے سبز نشان میں ہے۔ آج، تیل اور گیس کے اسٹاک میں اضافہ ہوا ہے اور نفٹی ریئلٹی انڈیکس میں کمی درج کی گئی۔ اڈانی گروپ کے حصص میں اضافہ جاری ہے۔ بی ایس ای سینسیکس 222.52 پوائنٹس یا 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 76679 کی سطح پر کھلا۔ این ایس ای کا نفٹی 79.60 پوائنٹس یا 0.34 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23344 کی سطح پر کھلا۔


بی ایس ای کی مارکیٹ کیپ 429.44 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ اس کی تاریخی بلند سطح ہے۔

سینسیکس کے 30 اسٹاکس میں سے 22 میں اضافے کے ساتھ تجارت ہو رہی ہے جبکہ 8 اسٹاک میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹاٹا موٹرز کے حصص 1.40 فیصد کے اضافے کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ایچ سی ایل ٹیک، وپرو، ٹاٹا اسٹیل، پاور گرڈ اور بھارتی ایئرٹیل کے حصص میں بھی سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ گرنے والے اسٹاک میں ایشین پینٹس، ٹائٹن، ایچ یو ایل، آئی ٹی سی اور نیسلے کے نام شامل ہیں۔

نفٹی کے 50 میں سے 41 اسٹاک میں اضافہ اور 9 اسٹاک میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ بی پی سی ایل میں 2.04 فیصد اور ٹاٹا موٹرز میں 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کول انڈیا نے 1.85 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ اسی طرح ایچ سی ایل ٹیک اور ایل ٹی ای مائنڈ ٹری 1.59 فیصد کے اضافے پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔


فی الحال، بی ایس ای پر 3338 اسٹاک کا کاروبار ہو رہا ہے اور ان میں سے 2508 اسٹاک میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 729 حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 101 حصص میں بغیر کسی تبدیلی کے کاروبار ہو رہا ہے۔ 165 حصص میں بالائی سرکٹ اور 28 حصص میں کمی ہے۔ 142 حصص 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر اور 12 حصص نچلی سطح پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔