راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع

حکومت نے عوامی ترسیلی نظام (پی ڈی آئی ایس) کے تحت راشن لینے والے مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

<div class="paragraphs"><p>راشن کارڈ،&nbsp; آدھار / آئی اے این&nbsp; ایس</p></div>

راشن کارڈ، آدھار / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: حکومت نے عوامی ترسیلی نظام (پی ڈی آئی ایس) کے تحت راشن لینے والے مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔

سینٹرل فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین اب 30 ستمبر 2024 تک راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑ سکیں گے۔ سابقہ نوٹیفکیشن میں اس کے لیے 30 جون 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا۔

حکومت نے فروری 2017 میں پی ڈی ایس کے تحت مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم اب تک اس کی آخری تاریخ میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یا تو مقررہ وقت کے اندر راشن کارڈ کو آدھار سے لنک کرنا ہوگا یا پھر جن مستفیدین کے پاس آدھار نہیں ہے انہیں اس کے لیے درخواست دے کر اس کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔


زیادہ تر پی ڈی ایس صارفین نے پہلے ہی اپنے راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑ لیا ہے۔ سادھوی نرنجن جیوتی، اس وقت کی امور صارفین، خوراک اور عوامی ترسیل کی وزیر مملکت نے 20 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا تھا کہ ’’اب تک تقریباً 99.8 فیصد راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑ دیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔