جموں میں 72 گھنٹوں کے دوران 3 ملی ٹینٹ حملے، صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری

کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں ایک ملی ٹینٹ اور سی آر پی ایف جوان از جان ہوئے جبکہ ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

یو این آئی

جموں: جموں صوبے میں بڑھتے ہوئے ملی ٹینٹ حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں 3 بڑے ملی ٹینٹ حملے ہوئے ہیں جن میں 9 یاتری، ایک سی آر پی ایف جوان از جان جبکہ 35 یاتری، 5 سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ بھی مارا گیا۔

ڈوڈہ کے چھتر گلہ علاقے میں درمیانی شب ملی ٹینٹوں نے (ٹی او بی) پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں ایک ملی ٹینٹ اور سی آر پی ایف جوان از جان ہوئے جبکہ ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے۔


کھٹوعہ کے ہیرا نگر علاقے کے سیدا سکھل گاوں میں منگل دیر رات تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا اور وہ رہائشی مکان میں زبردستی داخل ہوئے اور پانی مانگا۔ ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں موجود باپ بیٹا فرار ہو گئے تاہم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک کو چوٹ آئی۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کے بارے میں جانکاری فراہم کی تو سلامتی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور رہائشی مکان میں موجود ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔


ذرائع نے مزید کہا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن آج صبح وہ دم توڑ گیا ہے۔ ابھی کٹھوعہ حملے کی خبر کانوں میں گونج ہی رہی تھی کہ درمیانی شب بدرواہ کے چھتر گلہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی عارضی آپریٹنگ بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس پی او سمیت چھ جوان زخمی ہوئے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق زخمی ہوئے اہلکاروں کو سب ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں ریفر کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اتوار کی شام کو ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں یاتریوں کو لے جا رہی ایک بس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے بس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس واقعہ میں 9یاترا جاں بحق جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔