دہلی میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز، پانی کی وزیر آتشی نے لیا جائزہ

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پہاڑی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پہاڑی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ایسے میں دہلی میں گزشتہ سال کی طرح سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے دہلی حکومت کے وزراء محکموں کے کام کا جائزہ لینے کے لیے گراؤنڈ زیرو پر پہنچ رہے ہیں۔

دہلی حکومت کی پانی کی وزیر آتشی نے بدھ کے روز سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یمنا ندی کے لوہا پل اور یمنا بازار کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ یمنا بازار کا علاقہ دریا کے فلڈ زون میں آتا ہے۔ یہاں کی اونچائی 205 میٹر ہے۔ جب یمنا ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر جاتی ہے تو یہاں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب پانی کی سطح 204 میٹر تک پہنچے گی تو اعلان شروع ہو جائے گا اور جب پانی کی سطح 205 میٹر تک پہنچ جائے گی تو لوگوں کا انخلاء شروع کر دیا جائے گا۔ پچھلی بار پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ اس بار سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔


آتشی نے کہا، ’’اس بار کئی مقامات پر تیز بارش ہو رہی ہے۔ اگر ہریانہ یا ہماچل میں بادل پھٹنے سے بارش ہوتی ہے تو یمنا میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ ہم ان حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ پچھلے سال یمنا کے پانی کی سطح غیر متوقع طور پر 208 میٹر سے اوپر پہنچ گئی تھی اور تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تنے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں سیلاب آ گیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’بازار میں رہنے والے لوگوں سے ریسکیو کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ پچھلی بار دہلی میں پانی کی سطح 40 سال میں سب سے زیادہ بڑھی تھی۔ اس بار سیلاب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ ہم نے پرانا لوہا پل کے آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کیا۔ یہاں یمنا بازار بھی ہے جو دہلی کے نچلے علاقوں میں ہے۔ پچھلی بار یہ علاقہ سب سے پہلے سیلاب کی زد میں آیا تھا۔ دہلی حکومت پوری طرح تیار ہے، اگر ہمیں مختصر نوٹس پر بھی لوگوں کو نکالنا پڑے تو ہم تیار ہیں۔ اس وقت پانی کی سطح خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے۔ لیکن پھر بھی ہم ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔