نیٹ پیپر لیک معاملے پر مودی حکومت ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ والا ڈھونگ کر رہی ہے: ملکارجن کھڑگے
ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے وزیر تعلیم کچھ اس طرح اترا رہے ہیں جیسے انہوں نے کوئی جنگ جیت لی ہو۔ اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ طلبہ کی شکست مودی حکومت اپنی جیت لگتی ہے۔
نیٹ معاملے پر پورے ملک میں جاری تنازعے اور طلبہ کے درمیان عدم اطمینان کے درمیان کانگریس نے مودی حکومت پر ڈھونگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر نے ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سےکھلواڑ کرکے مودی حکومت ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ والا ڈھونگ کر رہی ہے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیل کر مودی حکومت ’ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کا ڈھونگ کرہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ نیٹ-یوجی کا پیپر لیک ہوا تھا۔ پٹنہ اور ہزاری باغ میں لیک ہوا تھا۔ پی ایم مودی اس پوری دھاندلی اور ایجوکیشن مافیا کے کھیل میں تقریباً خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس کی سرپرستی میں ایجوکیشن مافیا نے پورے تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں دو سوال کیے ہیں۔ پہلا سوال انہوں نے یہ کیا ہے کہ کیا نیٹ- یوجی میں پیپر لیک نہیں ہوا تھا؟ کیا نیٹ-پی جی، سی ایس آئی آر،-یو جی سی-نیٹ، یو جی سی-نِٹ جیسے امتحانات منسوخ یا ملتوی نہیں ہوئے تھے؟ کیا گزشتہ 7 سالوں میں 70 پیپرز لیک نہیں ہوئے؟ کیا این ٹی اے کی طرف سے منعقد کئے گئے 66 امتحانات میں سے 12 میں پیپر لیک نہیں ہوا؟
دوسرا سوال یہ کیا ہے کہ کیا نیٹ-یو جی میں 1563 طلباء کو غیر قانونی گریس نمبروں کی وجہ سے دوبارہ امتحان میں شرکت کے لیے نہیں کہا گیا؟ کیا 4 لاکھ طلباء میں ایک سوال کا غلط جواب لکھنے پر 5 نمبر نہیں بانٹے کیے گئے، جسے سپریم کورٹ نے پکڑا اور اب جس کی وجہ سے ٹاپ کرنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے؟ کیا نیٹ-یو جی میں غلط سوالیہ پرچے دینا، خراب شدہ انسر کی دینا، طلبہ کے ذریعے ایمپرسنیشن (غلط شناخت) اور نمبروں کے تجزیہ سے پتہ چلنا کہ ٹاپرس کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہونا جیسی دھاندلیاں نہیں ہوئیں؟
کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں وزیر تعلیم پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان سب باتوں کے باوجود مرکزی وزیر تعلیم کچھ اس طرح اترا رہے ہیں جیسے انہوں نے کوئی جنگ جیت لی ہو۔ کانگریس کے صدر نے کہا کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ طلبہ کی شکست مودی حکومت اپنی جیت لگتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔