کرناٹک: بی جے پی لیڈر منی کانت راٹھوڑ گرفتار، دو کروڑ روپے کے چاول کی چوری کا الزام

منی کانت کو 6 ہزار کوئنٹل سے زیادہ چاول کی چوری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چوری شدہ چاولوں کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ یہ چاول یادگیر ضلع کے ایک سرکاری گودام سے غائب ہو گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>بی جے پی لیڈر منی کانت راٹھوڑ / سوشل میڈیا</p></div>

بی جے پی لیڈر منی کانت راٹھوڑ / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک کے بی جے پی لیڈر منی کانت راٹھوڑ کو چاول چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ معاملہ کرناٹک حکومت کی ’ان بھاگیہ اسکیم‘ سے متعلق ہے۔ پولیس نے بی جے پی لیڈر کو کلبرگی شاہ پور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے پہلے منی کانت راٹھوڑ کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

منی کانت کو 6077 کوئنٹل چاول کی چوری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چوری شدہ چاول کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ یہ چاول یادگیر ضلع کے ایک سرکاری گودام سے غائب ہو گیا تھا۔ حالانکہ انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ان بھاگیہ اسکیم کے تحت حکومت کرناٹک ہر غریب خاندان کو ہر ماہ 10 کلو مفت اناج فراہم کرتی ہے۔


راٹھوڑ نے سال 2023 میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پریانک کھڑگے کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی اسٹار تشہیر کاروں نے منی کانت راٹھوڑ کے لیے مہم چلائی تھی۔

منی کانت راٹھوڑ کی مجرمانہ تاریخ بھی ہے اور ان کے خلاف تقریباً 40 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ منی کانت راٹھوڑ پر قتل، دھمکی دینے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔