جیتن سہنی قتل معاملہ: پپو یادو کی مکیش سہنی سے ملاقات، مجرموں کو جلد سزا دینے کا مطالبہ

بہار کے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو بدھ کو دربھنگہ کے بیرول پہنچے اور سابق وزیر مکیش سہنی سے ملاقات کی اور ان کے والد کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>مکیش سہنی سے تعزیت کرتے پپو یادو / آئی اے این ایس</p></div>

مکیش سہنی سے تعزیت کرتے پپو یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دربھنگہ: بہار کے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو بدھ کو دربھنگہ کے بیرول پہنچے اور سابق وزیر مکیش سہنی سے ملاقات کی اور ان کے والد کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بہار کے سابق وزیر مکیش سہنی کے والد جیتن سہنی کو پیر کی رات دیر گئے نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ منگل کی صبح ان کی لاش دربھنگہ کے بیرول تھانہ علاقے کے سپول بازار میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی۔ منگل کی رات ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

آزاد رکن اسمبلی پپو یادو بدھ کو بیرول کے سپول گاؤں پہنچے اور مکیش سہنی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سابق وزیر سہنی کے والد بہت ہی شریف آدمی تھے۔ ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ اس کے باوجود انہیں جس بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اس سے روح کانپ اٹھتی ہے۔


رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’یہ واقعہ نہ صرف مکیش سہنی بلکہ ریاست بھر کے تمام لوگوں کے لیے افسوسناک ہے۔ واقعہ کا علم ہونے کے بعد میری والدہ بھی رونے لگیں۔ بابو جی بھی پریشان ہو گئے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اس کیس کے مجرموں کو جلد از جلد پکڑا جائے اور انہیں 3 ماہ کے اندر اسپیڈی ٹرائل کے ذریعے سزائے موت دی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آج ہر کوئی مکیش سہنی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

پپو یادو نے ریاست کی امن و امان کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا، ’’مجرم کا تعلق کسی پارٹی یا ذات سے نہیں ہوتا، وہ صرف ایک مجرم ہوتا ہے۔ اس لیے کسی کو بھی پارٹی اور ذات پات کو چھوڑ کر اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کے لیے سب کی رائے لینا چاہیے اور ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔