کنہیا کمار پر ہار پہنانے کے بہانے حملہ، پپو یادو نے کہا، 'بی جے پی نے اپنی قبر کھود لی‘

کنہیا کمار پر ہار پہنانے کے بہانے ایک شخص نے حملہ کردیا۔ کنہیا کمار کی ٹیم کا الزام ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی امیدوار منوج تیواری کا ہاتھ ہے اور حملہ آور منوج تیواری کا قریبی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کنہیا کمار کے حملہ آور/ ویڈیو گریب</p></div>

کنہیا کمار کے حملہ آور/ ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار پر ہار پہنانے کے بہانے ایک شخص نے حملہ کردیا۔ کنہیا کمار کی ٹیم کا الزام ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی امیدوار منوج تیواری کا ہاتھ ہے اور حملہ آور منوج تیواری کا قریبی ہے۔

خبروں کے مطابق عآپ کی کونسلر چھایا شرما نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔ پولیس کے مطابق اسے جمعہ (17 مئی) کی شام 6 بجکر 53 منٹ پر واقعے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ سوامی سبرامنیم بھون، عآپ کے دفتر میں پیش آیا۔ کنہیا کمار اس مقام پر ایک میٹنگ میں شریک تھے اور چھایا شرما اس میٹنگ کی آرگنائزر تھیں۔ اس میٹنگ کے بعد چھایا شرما کنہیا کمار کو ڈراپ کرنے آئیں۔ اسی دوران کچھ لوگ آئے اور کنہیا کمار کو ہار پہنانے لگے۔ ہار پہنانے کے بعد کچھ لوگوں نے کنہیا کمار پر سیاہی پھینکی اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جب چھایا نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔


کانگریس کے لیڈر پپو یادو نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار پر حملہ کرکے بی جے پی نے اپنی ہی قبر کھود لی۔ یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ دہلی کے عظیم لوگ اب تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کی ضمانت ضبط کرکے سخت جواب دیں گے۔

کانگریس لیڈر ریتو چودھری نے ’ایکس‘پر لکھا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ منوج تیواری اور بی جے پی کے کچھ پالتو غنڈوں نے ہمارے شمال مشرقی دہلی کے امیدوار کنہیا کمار کے ساتھ تشدد کیا ہے۔ ہار کے ڈر سے بی جے پی والوں نے یہ بزدلانہ حرکت کی ہے۔ دہلی کے لوگ اس کا جواب ضرور دیں گے۔


عآپ کی کونسلر چھایا شرما نے پولیس کی دی گئی اپنی تحریری شکایت میں کہا ہے کہ آج شام 4 بجے ستیہ نرائن بھون کونسلر آفس چوتھا پشتہ، کرتار نگر میں میٹنگ کے بعد تقریباً 7-8 لوگ آئے اور ان میں سے دو مسلح ہو کر عمارت میں داخل ہوئے اور کنہیا کمار کو ہار پہنائے اور زوردار تھپڑ مارا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ وہ میری چنّی کو پکڑ کر کونے میں لے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے اور میرے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اسی کے ساتھ 30 سے ​​40 افراد پر کالی سیاہی پھینکی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔