راہل گاندھی کی ریلی کی تیاریوں کے لیے دہلی کانگریس کی اہم میٹنگ کا انعقاد

دہلی کانگریس کے صدر نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بی جے پی حکومت کو انڈیا الائنس کے امیدوار کو اپنا اہم ووٹ دے کر ہی گرایا جا سکتا ہے۔ ہمیں گھر گھر جا کر کانگریس کے پیغام کو پہنچانا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز</p></div>

تصویر قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے راہل گاندھی کی ریلی کی تیاریوں کی ضمن میں آج ریاستی کانگریس کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں چاندنی چوک اسمبلی حلقے کے کانگریس پارٹی کے عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔ اس میٹنگ کی صدارت کانگریس کی شعبہ خواتین کی صدر الکا لامبا نے کی۔

میٹنگ میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ اشوک وہار میں راہل گاندھی کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں کیونکہ اس پارلیمانی حلقے میں راہل گاندھی آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بی جے پی حکومت کو انڈیا الائنس کے امیدوار کو اپنا اہم ووٹ دے کرہی گرایا جا سکتا ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے گھر گھر جا کر لوگوں تک کانگریس کے پیغام کو پہنچائیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ راہل گاندھی کی طرف سے لڑی جا رہی انصاف کی لڑائی کو مضبوط بنانے کے لیے کانگریس کا انصاف گارنٹی کارڈ ہر گھر تک پہنچائیں۔


کانگریس خواتین شعبے کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ چاندنی چوک اسمبلی کے تمام بوتھوں پر کانگریس کارکن نیائے پتر میں دیے گئے 5 نیائے اور 25 گارنٹی کارڈ ہر ووٹر کے گھر گھر تک لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پر لوگوں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ میں نے پوری اسمبلی کے ہر بوتھ پر کارکنوں کو کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال کی حمایت میں مہم چلانے اور ان کے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

اس میٹنگ میں دیویندر یادو اور الکا لامبا کے علاوہ چاندنی چوک وارڈ سے کارپوریشن کے امیدوار راہل شرما، چرن ہانڈا، جامع مسجد وارڈ سے شاہین پروین، پرفل جوشی، سدیش شرما، اجیت پودار، رام ناتھ، النکرت مارواہ، دیپو، راکیش کشیپ، ونے کمار، زرینہ، نسیم احمد اور کانگریس کے دیگر کارکنان موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔