کیجریوال کو ایک اور جھٹکا، گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست ہائی کورٹ سے مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کیس میں عآپ لیڈر کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے عآپ سربراہ اور دیگر ملزمان کے خلاف دہلی کی خصوصی عدالت میں اپنی چارج شیٹ داخل کی تھی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ مبینہ شراب گھوٹالے سے متعلق سی بی آئی کیس میں دیا ہے۔

جسٹس نینا بنسل کرشنا کی بنچ نے سی ایم کیجریوال سے کہا کہ وہ عبوری ضمانت پر رہائی کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔ دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کیس میں عآپ لیڈر کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے عآپ سربراہ اور دیگر ملزمان کے خلاف دہلی کی خصوصی عدالت میں اپنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔


دوسری طرف، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل کر دی ہے، جس میں عام آدمی پارٹی اور اس کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ملزم بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں سی ایم کیجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد وہ جیل سے باہر نہیں آ سکے۔

دریں اثنا، دہلی کی ایک عدالت نے سی بی آئی کیس میں سی ایم کیجریوال کی عدالتی حراست میں 9 اگست تک اور منی لانڈرنگ کیس میں 13 اگست تک توسیع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ کیجریوال 115 دنوں سے جیل میں ہیں۔ سپریم کورٹ پہلے ہی ای ڈی معاملے میں اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے چکی ہے لیکن سی بی آئی معاملے میں درخواست مسترد ہونے کی وجہ سے کیجریوال کو فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔