سابق کرکٹر انشومن گائیکواڑ کینسر میں مبتلا، بی سی سی آئی نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

بلڈ کینسر جیسے موذی مرض سے جوجھ رہے انشومن گائیکواڑ کی مدد کے لیے پہلے ان کے ساتھی سابق کرکٹ کھلاڑیوں نے ہاتھ بڑھایا، جس کے بعد اب بی سی سی آئی نے بھی مدد کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انشومن گائیکواڑ / ’ایکس‘&nbsp;@CricketopiaCom</p></div>

انشومن گائیکواڑ / ’ایکس‘@CricketopiaCom

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ انشومن گائیکواڑ آج کل کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ بلڈکینسر سے جوجھ رہے ہیں۔ انشومن گائیکواڑ کی دگرگوں حالت دیکھ کر سابق کرکٹ کھلاڑی کپل دیو نے اپنی پنشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد موہندر امرناتھ، سندیپ پاٹل، مدن لال اور کیرتی آزاد جیسے سابق کھلاڑی اپنی ساتھی کھلاڑی کی مدد کے لیے آگے آئے۔ ان کھلاڑیوں کی پہل کے بعد اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) بھی اس عظیم کھلاڑی کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔

بی سی سی آئی نے انشومن گائیکواڑ کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے فوری طور پر ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جے شاہ نے انشومن گائیکواڑ کے اہل خانہ سے بھی بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ لیا۔ جے شاہ نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بورڈ انشومن گائیکواڑ کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے جو بھی ضروری ہوگا وہ کرے گا۔ بی سی سی آئی گائیکواڑ کی صحت کی صورت حال پر نظر رکھے گا۔ بی سی سی آئی کو یقین ہے کہ وہ پوری طرح صحت یاب ہوجائیں گے۔


ذہن نشین رہے کہ انشومن گائیکواڑ نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 27 دسمبر 1974 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکتہ میں کیا تھا۔ ان کی آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت 1984 کے آخری دن انگلینڈ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں ہوئی تھی۔ گائیکواڑ نے اپنے 40 ٹیسٹ میچوں کے کیریئر میں 30.07 کی اوسط سے 1985 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ان کا بہترین اسکور 201 رنز تھا جو انہوں نے پاکستان کے خلاف بنایا تھا۔ گائیکواڑ نے ہندوستان کے لیے 15 ون ڈے میچوں میں بھی حصہ لیا، جس میں ان کے نام 20.69 کی اوسط سے 269 رنز ہیں۔

انشومن گائیکواڈ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کو اپنا کیریئر بنایا۔ وہ 1997-99 کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ گائیکواڑ نے گجرات اسٹیٹ فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (جی ایس ایف سی) کے لیے بھی کام کیا اور 2000 میں اس کمپنی سے ریٹائر ہوئے۔ جون 2018 میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے گائیکواڑ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ انشومن گائیکواڑ کے والد دتّا گائیکواڑ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔