آروگیہ سیتو ایپ میں اردو زبان کو شامل کیا جائے: معروف شاعر مظفّر حنفی کی اپیل
مظفّر حنفی نے بہت سخت الفاظ میں اپنے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اردو میں آروگیہ سیتو ایپ فوراً جاری کرنا چاہیے۔ ورنہ دِکھاوے کے اردو ادارے اور اردو اکادمیوں کو بند کر دینا چاہیے۔
نئی دہلی: آروگیہ سیتو ایپ میں اردو زبان کو شامل نہ کیے جانے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معروف شاعر مظفّر حنفی نے حکومتِ ہند مطالبہ کیا ہے کہ اس ایپ میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔
مظفّر حنفی نے کہا کہ کورونا کی شناخت یا آس پاس کوئی کورونا متاثر ہے اس کے انتباہ کے لئے حکومت نے آروگیہ سیتو ایپ لانچ کیا ہے جس میں تقریباً ایک درجن زبان کو شامل کیا گیا ہے، لیکن اردو جس کو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، اس ایپ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں اردو کے ساتھ نا انصافی ناقابل قبول ہے۔
شاعر مظفّر حنفی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آروگیہ سیتو ایپ میں اردو کو شامل کیا جائے۔ انھوں نے اردو اداروں سے بھی اپنا غصہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنا کام ایمان داری سے نہیں کر رہے اور اس طرف اب تک توجہ نہیں دی گئی، جس کی طرف سب سے پہلے بزمِ صدف انٹرنیشنل نے آواز اُٹھائی۔
انجنیر، ادیب اور سماجی کارکن مظفّر حنفی نے بہت سخت الفاظ میں اپنے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اردو میں آروگیہ سیتو ایپ فوراً جاری کرنا چاہیے۔ ورنہ دِکھاوے کے اردو ادارے اور تمام اردو اکادمیوں کو بند کر دینا چاہیے۔ جب وہ کام کرتے ہی نہیں۔ انھو ں نے اپنے والد مظفر حنفی کے تین شعر بھی پیش کیے:
جانے بچتی ہے کہ مرتی ہے اردو
چند سلوں کو اسی خوف و خطر میں دکھے
ہم سوختہ نصیب اسی سر زمیں کے ہیں
اردو زباں بھی، تاج محل بھی ہمارا ہے
ستم رسیدہ ہے ہندوستان میں اردو
اسی زباں میں ہندوستاں زیادہ ہے
انجنیر فیروز مظفر نے بزمِ صدف انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ جو کام دہلی میں لوگوں کو کرنا تھا، اس کے لیے سید شہاب الدین نے پہل کی۔ آخر میں انھوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ آروگیہ سیتو ایپ میں اردو زبان کو شامل کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل وہ ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط بھی لکھیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 May 2020, 7:11 PM