اقتصادی پیکیج: اب کی بار 133 کروڑ لوگوں پر 133 گنا بڑے جملے کی مار، اکھلیش

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب لوگ یہ نہیں پوچھ رہے ہیں کہ 20 لاکھ کروڑ میں کتنے زیرو ہوتے ہیں بلکہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ اس میں کتنے گول ۔ گول ہوتے ہیں؟

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ جن غریبوں کے بھروسے کی بنیاد پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار کا اتنا بڑا محل کھڑا کیا ہے انہیں غریبوں کو وہ آج نظر انداز کر رہی ہے، جوکہ غیر انسانی عمل ہے۔


ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’پہلے 15 لاکھ کا جھوٹا وعدہ اور اب 20 لاکھ کروڑ کا دعوی، اب کی بار تقریباً 133 کروڑ لوگوں پر 133 گنا بڑے جملے کی مار! ایسے حالات میں کوئی کیسے اعتماد کر سکتا ہے۔ اب لوگ یہ نہیں پوچھ رہے ہیں کہ 20 لاکھ کروڑ میں کتنے زیرو ہوتے ہیں بلکہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ اس میں کتنے گول ۔ گول ہوتے ہیں؟‘‘


انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ بنیاد کبھی نظر نہیں آتی ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ اس کی طرف دیکھنا بھی بند کر دیا جائے۔ جن غریبوں کے بھروسے کی بنیاد پر آج اقتدار کا اتنا بڑا محل کھڑا ہے اونچائی پر پہنچنے کے بعد، بحران کے وقت میں بھی ان غریبوں کی اندیکھی کرنا غیر انسانی ہے۔ یہ ’سب کا وشواس‘ کے نعرے کے ساتھ وشواس گھات (دھوکہ) ہے۔


اکھلیش یادو نے وزیر اعظم کے قوم کے نام خطاب میں مہاجر مزدورں کا ذکر نہ کرنے پر بھی نکتہ چینی کی۔ مشکل حالات میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھا، ’’ملک کے مزدور-غریب اپنی آفات کے لئے انتظام کی امید کر رہے تھے لیکن انہیں سننے کو ملی صرف بیجا مضمون نویسی! کیا آدھے گھنٹے سے بھی زیادہ وقت میں سڑکوں پر بھٹکتے مزدورں کے لئے تسلی کے ایک آدھ لفظ کی بھی گنجائش نہیں تھی۔ ہر کوئی سوچے۔ غیر حساس، افسوسناک!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 May 2020, 5:11 PM