ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے زمبابوے نے اپنی ٹیم کا کیا اعلان، انتم نقوی ٹیم میں شامل

ہندوستانی ٹیم زمبابوے دورہ پر 5 ٹی-20 میچ کھیلے گی، پہلا میچ 6 جولائی کو اور آخری میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی ٹیم کو ٹی-20 عالمی کپ کا تاج پہنے ابھی چند ہی روز ہوئے ہیں، اور اب اس ٹیم کے زمبابوے دورے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ 6 جولائی سے شروع ہونے والے دو فریقی ٹی-20 ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان پہلے ہی چکا ہے، اور اب میزبان ٹیم زمبابوے نے بھی اپنی ٹیم فائنل کر دی ہے۔

ہندوستان کے خلاف زمبابوے اپنی ایک مضبوط ٹیم میدان پر اتار رہی ہے جس کی کپتانی سکندر رضا کریں گے۔ اس ٹیم میں ایک انتہائی اہم کھلاڑی کی انٹری ہوئی ہے جس کے کھیل پر سبھی کی نظریں رہنے والی ہیں۔ اس کھلاڑی کا نام انتم نقوی ہے۔ نقوی ایک بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں جنھوں نے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں نہ صرف 792 رن بنائے، بلکہ 20 وکٹ بھی لیے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ناٹ آؤٹ 300 رن ہے۔


زمبابوے اسکواڈ کی بات کریں تو کپتان سکندر رضا اور انتم نقوی کے علاوہ ٹیم میں فراز اکرم، برائن بینیٹ، جوناتھن کیمپبل، تینڈائی چٹارا، لیوک جونگوے، اینوسینٹ کیّا، کلائیو مدانڈے، ویسلی مادھیویر، تدیواناشے مارومنی، ویلنگٹن مساکادزا، برینڈن ماووتا۔ بلیسنگ مزاربانی، ڈایون مایرس، رچرڈ نگاروا، ملٹن شمبا شامل ہیں۔

5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹی-20 میچ اگلے ہی دن یعنی 7 جولائی کو ہوگا۔ تیسرا ٹی-20 مقابلہ 10 جولائی، چوتھا مقابلہ 13 جولائی کو اور پانچویں یعنی آخری مقابلہ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سبھی مقابلے ہرارے اسپورٹس کلب میں ہی ہوں گے، یعنی ہندوستانی ٹیم سفر کی اذیت سے بچی رہے گی۔


اس سیریز کے لیے ہندوستان کی ایک ناتجربہ کار ٹیم زمبابوے جا رہی ہے، لیکن کسی بھی کھلاڑی کو کمتر نہیں تصور کیا جا سکتا۔ شبھمن گل کو اس ٹیم کی کپتانی ملی ہے اور ان کے ساتھ یشسوی جیسوال، ریتوراج گائیکواڈ اور ابھشیک شرما جیسے ماہر سلامی بلے بازوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ بھی بہترین بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔ آل راؤنڈر کھلاڑیوں میں واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے کا نام ہے، جبکہ اسپن ڈپارٹمنٹ سے روی بشنوئی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسپن میں بشنوئی کو سندر کا ساتھ ملے گا جو پاور پلے میں بھی گیندبازی کا ہنر جانتے ہیں۔ تیز گیندبازوں کی بات کی جائے تو اویس خان، خلیل احمد، مکیش کمار اور تشار دیشپانڈے کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔