پیرس اولمپکس 30 جولائی: آج ان ہندوستانی کھلاڑیوں پر رہے گی نظر، منو بھاکر سے پھر امیدیں

منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ 28 جولائی کو منو بھاکر 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ کے خواتین کے زمرے کے فائنل میں تیسرے نمبر پر رہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ 28 جولائی کو منو بھاکر 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ کے خواتین کے زمرے کے فائنل میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ انہیں کانسے کا تمغہ حاصل ہوا۔ تاہم ہندوستان کی تمغے جیتنے کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

آج یعنی 30 جولائی کو ہندوستان کی امیدیں ایک بار پھر منو بھاکر سے وابستہ ہیں۔ منو بھاکر اور سربجوت سنگھ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ایونٹ میں کانسے کے تمغہ کے لیے نشانہ لگائیں گے۔ یہ مقابلہ دوپہر ایک بجے کوریا کے خلاف ہوگا۔

اس کے علاوہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کا مقابلہ شام 4.45 بجے آئرلینڈ سے ہوگا۔ اس سے قبل پیر کو ہندوستان نے ارجنٹائن کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں اپنا پہلا میچ جیت لیا تھا۔ ہندوستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔


ہندوستانی ٹیم کا 30 جولائی کا شیڈول:

شوٹنگ: 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم (برونز میڈل میچ): ہندوستان (منو بھاکر، سربجوت سنگھ) بمقابلہ جنوبی کوریا، وقت - دوپہر 1 بجے۔

ٹریپ مین: پرتھوی راج ٹونڈائمن، وقت – 12:30 بجے۔

ٹریپ ویمن: شریاسی سنگھ اور راجیشوری کماری، وقت – 12:30 بجے۔

ہاکی: مردوں کا پول بی میچ: ہندوستان بمقابلہ آئرلینڈ، وقت- شام 4.45 بجے۔

تیر اندازی: خواتین کا ایلیمنیشن راؤنڈ: انکیتا بھکت، وقت- شام 5:15۔

خواتین کا انفرادی ایلیمنیشن راؤنڈ: بھجن کور، وقت- شام 5:30 بجے۔

مردوں کا انفرادی ایلیمنیشن راؤنڈ: دھیرج بومادیورا، وقت- رات 10:45 بجے۔


بیڈمنٹن: مردوں کے ڈبلز (گروپ اسٹیج): ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی، وقت - شام 5:30 بجے۔

خواتین کا ڈبلز (گروپ مرحلہ): اشونی پونپا اور تنیشا کرسٹو، وقت- شام 6:20۔

باکسنگ: مرد (51 کلوگرام وزن): امت پنگھل، وقت- شام 7:15 بجے۔ واتین (57 کلوگرام وزن): جیسمین لیمبوریا، وقت- 9:25 بجے۔ خواتین (54 کلوگرام وزن): پریتی پوار، وقت- رات کو 1:06 (31 جولائی)

29 جولائی: شوٹنگ میں رمتا، ارجن سے امیدیں ٹوٹ گئیں

29 جولائی یعنی پیر کو ہندوستانی ٹیم سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں لیکن کوئی تمغہ حاصل نہیں ہو سکا۔ رمتا جندل شوٹنگ میں تمغہ جیتنے سے محروم رہیں۔ وہ 145.3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی۔ رمتا اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل گیمز میں کھیل رہی تھیں۔ رمتا جندل کو شروع سے ہی تمغے کی دعویدار سمجھا جاتا تھا۔ لیکن وہ آخری مرحلے میں 9.7 پوائنٹس حاصل کرنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئیں۔


اسی طرح ہندوستانی شوٹر ارجن بابوتا مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں تمغہ جیتنے سے محروم رہے۔ ارجن بابوتا آخری شاٹ تک تمغے کی دوڑ میں رہے۔ لیکن 209.8 پوائنٹس کے ساتھ وہ ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہے۔

مردوں کے ہاکی گروپ مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے ارجنٹائن کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ گروپ مرحلے میں ہندوستان کا یہ دوسرا میچ تھا۔ ارجنٹائن نے پہلا گول میچ کے دوسرے کوارٹر میں کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار واپسی کی۔ اس سے قبل ہندوستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔