پیرس اولمپک 2024: ونیش پھوگاٹ کو تمغہ ملے گا یا نہیں؟ سی اے ایس آج رات 9.30 بجے سنائے گا فیصلہ

ونیش پھوگاٹ نے 50 کلو زمرہ کے فائنل مقابلہ سے قبل نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے اور پیرس اولمپک میں یوسنیلس گزمین لوپیز کے ساتھ سلور میڈل مشترکہ طور پر دینے کی گزارش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی نظر آج کھیل پنچاٹ (سی اے ایس) کے ذریعہ سنائے جانے والے اس فیصلہ پر ہے جس سے پتہ چلے گا کہ انھیں پیرس اولمپک میں سلور میڈل ملے گا یا نہیں۔ سی اے ایس نے ونیش پھوگاٹ کی عرضی پر سماعت پہلے ہی مکمل کر لی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ آج شب 9.30 بجے وہ اپنا فیصلہ سنائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے ایس اپنا فیصلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6.00 بجے سنائے گا، اور اس وقت ہندوستان میں 9.30 بج رہا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے 50 کلو زمرہ کے فائنل مقابلے سے قبل نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے اور پیرس اولمپک میں یوسنیلس گزمین لوپیز کے ساتھ سلور میڈل مشترکہ طور پر دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں واحد ثالث ڈاکٹر اینابیلے بینیٹ اے سی ایس سی (آسٹریلیا) نے سبھی فریقین، یعنی عرضی گزار ونیش پھوگاٹ، فریقین یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ ساتھ خواہش مند فریق کی شکل میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو تین گھنٹے تک سنا۔


اولمپک کھیلوں کے لیے سی اے ایس ثالثی اصولوں کے آرٹیکل 18 کی درخواست پر سی اے ایس نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ ہاک ڈویژن نے پینل کے لیے فیصلہ دینے کا وقت 10 اگست 2024 کو 18.00 بجے (پیرس کا وقت) تک بڑھا دیا ہے۔ دونوں فریقین کو سماعت سے پہلے اپنی تفصیلی قانونی دلیلیں داخل کرنے اور پھر زبانی دلیلیں پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔