پیرس اولمپک 2024: آج ہندوستان کی نظریں منو بھاکر اور لکشیہ سین پر، ہاکی ٹیم سے بھی امیدیں روشن
پیرس اولمپک کے ساتویں روز ہندوستانی کھلاڑی گولف، نشانہ بازی، تیر اندازی، جوڈو، سیلنگ، ہاکی، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس میں زور آزمائی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
پیرس اولمپک 2024 میں آج ساتواں دن ہے اور ہندوستان کے لیے کئی معنوں میں اہم ہے۔ آج کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس مرتبہ اولمپک میں ہندوستان کو اب تک حاصل 3 تمغوں میں سے 2 تمغے دلانے والی منو بھاکر 25 میٹر پسٹل کوالیفکیشن ایونٹ میں اتریں گی۔ ہندوستان ان سے مزید ایک تمغہ کی امید لگائے ہے، اور اس کے لیے انھیں پہلے کوالیفکیشن راؤنڈ سے آگے بڑھنا ہوگا۔
نظریں بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین پر بھی ہوں گی جو ایچ ایس پرنئے کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ وہ آج کوارٹر فائنل میں جیت حاصل کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹانا چاہیں گے۔ آج کی جیت لکشیہ سین کو تمغہ سے ایک قدم مزید قریب کر دے گی۔ اگر وہ کوارٹر فائنل کے بعد سیمی فائنل مقابلہ بھی جیت گئے تو پھر ایک تمغہ تک یقینی ہو جائے گا۔ آج ہندوستان کی ہاکی ٹیم بھی مقابلہ کرتی ہوئی دکھائی دے گی۔ پچھلے مقابلے میں وہ بلجیم سے ہار گئی تھی، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ میں داخل ہو چکی ہے۔ آج اس کا آخری گروپ مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہے۔
پیرس اولمپک میں ساتویں دن ہندوستان کا شیڈول اس طرح ہے...
گولف:
مینس انفرادی اسٹروک پلے دوسرا دور: شبھنکر شرما، گگن جیت بھلّر (دوپہر 12.30 بجے سے)
نشانہ بازی:
25 میٹر پسٹل ویمنس کوالیفکیشن: ایشا سنگھ، منو بھاکر (دوپہر 12.30 بجے سے)
اسکیٹ مینس کوالیفکیشن- پہلا دن: اننت جیت سنگھ ناروکا (1 بجے سے)
تیر اندازی:
مکسڈ ٹیم 8/1 الیمنیشن دور: ہندوستان بمقابلہ انڈونیشیا (انکیتا بھکت/دھیرج بومادیورا بمقابلہ ڈیانڈا کورونیسا/عارف پانگیستو) (دوپہر 1.20 بجے سے)
جوڈو:
ویمنس 78+ کلوگرام الیمنیشن راؤنڈ آف 32: تولیکا مان بمقابلہ ایڈالس اورٹیڈز (دوپہر 1.30 بجے سے)
سیلنگ:
ویمنس ڈنگھی ریس-3: نیتا کمانن (دوپہر 3.45 بجے سے)
مینس ڈنگھی ریس-3: وشنو سروانین (شام 7.05 بجے سے)
ہاکی:
آسٹریلیا بمقابلہ ہندوستان گروپ مرحلہ مقابلہ (شام 4.45 بجے سے)
بیڈمنٹن:
مینس سنگلز کوارٹر فائنل: لکشیہ سین بمقابلہ چو ٹن چین (شام 6.30 بجے سے)
اتھلیٹکس:
ویمنس 5000 میٹر ہیٹ-1: انکیتا دھیانی (رات 9.40 بجے سے)
ویمنس 5000 میٹر ہیٹ-2: پارول چودھری (رات 10.06 بجے سے)
مینس گولا پھینک کوالیفکیشن: تجندر پال سنگھ تور (رات 11.40 بجے سے)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔