ہندوستان میں اگر مسلمان نہ ہوتے تو بی جے پی کا انتخابات میں کھاتہ بھی نہیں کھلتا: محمد جاوید

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس کے دور میں تعلیم کے لیے مختص جی ڈی پی کا 3.36 فیصد تھا، لیکن مودی حکومت میں یہ 2.9 فیصد ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے کل یعنی یکم اگست کو مرکزی حکومت پر تعلیمی نظام کو برباد کرنے اور امتیازی سلوک کی پالیسی اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر ملک میں مسلمان نہ ہوتے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)  انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پاتی ۔

سال 2024-25 کے لیے وزارت تعلیم کے مد میں گرانٹ کے مطالبات پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغل 300 سال تک ملک میں رہے، حکومت کے مٹانے کی کوششوں سے کیا تاریخ سے مٹ جائیں گے۔ جاوید نے کہا کہ حکومت کو امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے۔


محمد جاوید نے الزام لگایا، ''یہ (بی جے پی) مسلم مخالف، دلت مخالف، طالب علم مخالف، غریب مخالف جذبات پیدا کرکے حکومت کر رہی ہے۔ اگر ہندوستان میں مسلمان نہ ہوتے تو حکمراں جماعت بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھلتا، انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں، بنگلہ دیش کی جی ڈی پی ہم سے بہتر ہے۔

بہار کے کشن گنج سے  رکن پارلیمنٹ  محمد جاوید نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعلیم کو بہتر کرو۔ مغلوں کے نام مٹانے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ مغل 300 سال زندہ رہے۔ آپ کے ہٹانے سے یہ (تاریخ سے) نہیں ہٹے گا۔'' انہوں نے الزام لگایا، ''تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، لیکن مودی حکومت تعلیم کی بنیاد کو تباہ کر رہی ہے۔''


انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں تعلیم کے لیے مختص جی ڈی پی کا 3.36 فیصد تھا، لیکن مودی حکومت میں یہ 2.9 فیصد ہو گیا۔ کانگریس  کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اساتذہ کی بڑی تعداد میں اسامیاں ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو تعلیم کیسے چلائی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 8 سالوں میں 78 ہزار سرکاری اسکول بند کیے گئے جن میں غریب بچے پڑھتے ہیں۔ این ای ای ٹی پیپر لیک' کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے، انہوں نے کہا، "مودی حکومت نے این ٹی اے بنایا، لیکن سات سالوں میں پیپر لیک کے 70 معاملے سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔