پیرس اولمپک 2024: تمغوں کی ہیٹرک نہیں لگا پائیں منو بھاکر، 25 ایم پسٹل نشانہ بازی میں ایک قدم رہ گئیں پیچھے

خواتین کے 25 ایم پسٹل کے فائنل مقابلہ میں ہندوستانی نشانہ باز منو بھاکر نے چوتھا مقام حاصل کیا اور اس طرح وہ اپنے تمغوں کی ہیٹرک لگانے سے ایک قدم پیچھے رہ گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی نشانہ باز منو بھاکر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/WeAreTeamIndia">@WeAreTeamIndia</a></p></div>

ہندوستانی نشانہ باز منو بھاکر، تصویر@WeAreTeamIndia

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی خاتون شوٹر منو بھاکر کے لیے پیرس اولمپک 2024 میں آج کا دن انتہائی اہم تھا، لیکن وہ تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم پیچھے رہ گئیں۔ پیرس اولمپک میں اب تک دو تمغے حاصل کر چکیں منو بھاکر کے پاس تمغوں کی ہیٹرک لگانے کا موقع تھا، لیکن وہ 25 میٹر پسٹل کے فائنل مقابلہ میں چوتھا مقام ہی حاصل کر پائیں۔ یعنی ایک مقام پیچھے رہ گئیں، ورنہ وہ برانز میڈل حاصل کر سکتی تھیں۔

خواتین کے 25 ایم پسٹل مقابلہ میں مجموعی طور پر 10 سیریز کے شاٹس لگائے جانے تھے۔ ایک سیریز میں مجموعی طور پر 5 شاٹس تھے۔ تین سیریز کے بعد ایلمنیشن کا دور شروع ہو گیا تھا۔ یعنی دھیرے دھیرے کر کے کھلاڑی باہر ہونے لگے۔ منو 8 سیریز کے بعد 28 اسکور کے ساتھ چوتھے مقام پر رہیں۔ یعنی 40 میں سے ان کے 28 شاٹس گرین ہوئے، باقی نشانے پر نہیں لگے۔ آٹھویں سیریز میں منو بھاکر اور ہنگری کی ویرونیکا میجر کے درمیان ٹکر تھا۔ اس سیریز میں منو کے 3 شاٹس نشانے پر نہیں لگے، جبکہ ویرونیکا کے 2 شاٹس نہیں لگے۔ اس طرح ویرونیکا نے بازی مار لی اور تیسرے مقام پر رہتے ہوئے انھیں برانز میڈل ہاتھ لگ گیا۔


اس فائنل مقابلہ میں جنوبی کوریا کی جِن یانگ نے طلائی تمغہ اور فرانس کی کیملی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ 10 سیریز کے بعد ان دونوں ہی کھلاڑیوں کا اسکور 37-37 تھا۔ نتیجہ کار دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شوٹ آؤٹ ہوا۔ اس شوٹ آؤٹ میں جِن یانگ نے 4 شاٹس نشانے پر لگائے، جبکہ کیملی کا صرف ایک شاٹ نشانے پر لگا۔ اس طرح یانگ بازی مار لے گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔