پیرس اولمپک سے لوٹتے ہی منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے کوچ کو گھر منہدم کرنے کا ملا نوٹس

ایل این ڈی او کے مطابق خیبر پاس علاقہ میں جو بھی گھر اور دیگر ڈھانچے بنائے گئے ہیں وہ غیر قانونی ہیں، اولمپین اور ارجن ایوارڈ یافتہ سمریش جنگ نے اس تعلق سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی خاتون شوٹر منو بھاکر کے ساتھ ان کے کوچ سمریش جنگ</p></div>

ہندوستانی خاتون شوٹر منو بھاکر کے ساتھ ان کے کوچ سمریش جنگ

user

قومی آوازبیورو

پیرس اولمپک 2024 میں جن دو ہندوستانی نشانے بازوں (منو بھاکر اور سربجوت سنگھ) نے اب تک کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے تمغہ حاصل کیا ہے، ان کے کوچ سمریش جنگ کو پیرس اولمپک سے واپس لوٹتے ہی گھر توڑنے کا نوٹس مل گیا ہے۔ سمریش جنگ کا گھر دہلی کے سول لائنس کی خبر پاس علاقے میں ہے۔ علاقہ کے دیگر باشندوں کے ساتھ ساتھ سمریش جنگ کو بھی ایک نوٹس ملا ہے جس میں گھر منہدم کرنے کا تذکرہ ہے۔

وزارت برائے رہائش کے ’سبسیڈیری لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ دفتر‘ کے ذریعہ جاری نوٹس میں خیبر پاس علاقہ کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جس علاقہ اور زمین پر آپ لوگ رہ رہے ہیں، وہ وزارت دفاع کی ملکیت میں ہے۔ ایل اینڈ ڈی او کے مطابق خیبر پاس علاقہ میں جو بھی گھر اور دیگر ڈھانچے بنائے گئے ہیں، وہ غیر قانونی ہیں۔ اس معاملہ میں اولمپین اور ارجن ایوارڈ یافتہ سمریش جنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا (ایل اینڈ ڈی او کا) منصوبہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کوئی جانکاری بھی نہیں ہے۔ جنگ نے بتایا کہ پوری کالونی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ پوری کالونی خالی کرنے کے لیے ان کے پاس صرف دو دن کا وقت ہے۔ میرا کنبہ 1950 کی دہائی سے یعنی گزشتہ 75 سالوں سے یہاں مقیم ہے۔ عدالت گئے لیکن وہاں بھی ہماری عرضی خارج کر دی گئی۔


2006 میں ملبورن دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کر 5 گولڈ میڈل، 1 سلور میڈل اور 1 برانز میڈل جیتنے والے سمریش جنگ کا کہنا ہے کہ صرف دو دنوں میں گھر خالی کرنا ناممکن ہے۔ آپ انہدامی کارروائی کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسے مناسب طریقے سے عمل میں لانا چاہیے تاکہ لوگوں کو دقت نہ ہو۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص صرف ایک دن میں اپنا گھر کیسے کر سکتا ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔