ہندوستان میں 5جی صارفین کی تعداد 2029 تک 84 کروڑ تک پہنچ جائے گی: رپورٹ

ہندوستان میں 5جی صارفین کی تعداد 2029 کے آخر تک 84 کروڑ کے قریب پہنچ سکتی ہے، جو موبائل صارفین کی تعداد کا 65 فیصد ہوگی۔ یہ اطلاع بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>5جی نیٹورک کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

5جی نیٹورک کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں 5جی صارفین کی تعداد 2029 کے آخر تک 84 کروڑ کے قریب پہنچ سکتی ہے، جو موبائل صارفین کی تعداد کا 65 فیصد ہوگی۔ یہ اطلاع بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ ایرکسن موبلٹی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں موبائل صارفین کی تعداد 2029 تک بڑھ کر 1.3 بلین ہونے کا امکان ہے۔

ایرکسن کے ایگزیکٹو وی پی (وائس پریزیڈنٹ) اور ہیڈ آف نیٹ ورکس فریڈرک جیڈلنگ نے کہا کہ جون 2024 کی ایرکسن موبلٹی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 5جی موبائل سبسکرپشنز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اچھے موبائل براڈ بینڈ اور فکسڈ وائرلیس تک رسائی کلیدی استعمال کے معاملات ہیں، جس سے اشارے ملتے ہیں کہ 5جی کی صلاحیتیں سروس فراہم کرنے والوں کو متاثر کر رہی ہیں۔


عالمی سطح پر 2029 کے آخر تک 5جی سبسکرپشنز کی تعداد 5.6 بلین تک پہنچنے کی امید ہے۔ اس رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2029 کے آخر تک عالمی سطح پر کل موبائل صارفین میں سے 60 فیصد 5جی صارفین ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مڈ بینڈ کی تعیناتی بڑے پیمانے پر کی گئی ہے اور 2023 کے آخر تک یہ کوریج 90 فیصد آبادی تک تھی۔ سال 2023 کے آخر تک 5جی صارفین کی تعداد 119 ملین تک پہنچ گئی تھی، جو کہ کل صارفین کا 10 فیصد تھا۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے ٹیلی کام خدمات کے لیے 96238.45 کروڑ روپے کے اسپیکٹرم کی نیلامی شروع کر دی ہے۔ اس میں مختلف بینڈز کے 10522.35 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی۔ اس نیلامی کے عمل میں بھارتی ایئرٹیل، ووڈافون آئیڈیا اور ریلائنس جیو انفوکام حصہ لے رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔