’حکومت کے پاس طاقت ہے، لیکن اپوزیشن بھی ملک کی آواز ہے‘، لوک سبھا میں راہل گاندھی کی پُرزور تقریر، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی طاقت ضرور ہے، لیکن اپوزیشن بھی ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور اس بار اپوزیشن نے گزشتہ بار کے مقابلے ہندوستانی عوام کی زیادہ نمائندگی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے حزب مخالف لیڈر راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے حزب مخالف لیڈر راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا میں آج راہل گاندھی نے اوم برلا کو ایوان کے اسپیکر کی شکل میں پھر سے منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پرُزور تقریر پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ میں آپ کو دوسری بار منتخب ہونے کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں آپ کو پورے اپوزیشن اور انڈیا بلاک کی طرف سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ ایوان ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور آپ اس آواز کے آخری فیصلہ ساز ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی طاقت ہے، لیکن اپوزیشن بھی ہندوستان کے لوگوں کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے اور اس بار اپوزیشن نے گزشتہ بار کے مقابلے میں ہندوستانی عوام کی آواز کی بہت زیادہ نمائندگی کی ہے۔ اپوزیشن آپ کے کام میں آپ کی مدد کرنا چاہے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان اچھی طرح کام کرے۔ یہ بہت اہم ہے کہ تعاون بھروسہ کی بنیاد پر ہو۔ یہ بہت اہم ہے کہ اپوزیشن کی آواز کو اس ایوان میں نمائندگی کرنے کی اجازت دی جائے۔


راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ ایوان کتنی کامیابی سے چلتا ہے، بلکہ سوال یہ ہے کہ ہندوستان کی کتنی آوازیں یہاں سنی جائیں گی۔ اگر آپ اپوزیشن کی آواز کو خاموش کر کے ایوان کو چلاتے ہیں تو یہ غیر جمہوری ہوگا۔ ملک کی عوام امید کرتی ہے کہ اپوزیشن آئین کی حفاظت کرے۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ اپوزیشن کو عوام کی آواز اٹھانے کی اجازت دے کر آپ آئین کی حفاظت کا فریضہ نبھائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔