جامعہ ہمدرد کے پروفیسر فرحت بصیر خان کو صحافت اور میڈیا میں منفرد خدمات پر امبیڈکر ایوارڈ سے نوازا گیا
یہ ایوارڈ پروفیسر خان کو تدریس، تحقیق، صنعت، پالیسی اور انتظامیہ میں چار دہائیوں سے زائد تجربے کے ساتھ صحافت اور میڈیا کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات پر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے ممتاز پروفیسر فرحت بصیر خان کو نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب میں میڈیا اور صحافت میں منفرد خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر امبیڈکر یوتھ فار نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام دہلی کے ثقافتی اور فکری مرکز I.I.C میں منعقد کیا گیا، جہاں پروفیسر فرحت بصیر خان کو ان غیر معمولی افراد کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ عطا کیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں اور معاشرے میں بڑے پیمانے پر نمایاں خدمات انجام دیں۔
یہ ایوارڈ پروفیسر خان کو تدریس، تحقیق، صنعت، پالیسی اور انتظامیہ میں چار دہائیوں سے زائد تجربے کے ساتھ صحافت اور میڈیا کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات پر دیا گیا ہے۔ وہ پیشہ ورانہ اسکولوں اور اعلیٰ تعلیم کے مراکز میں فوٹو گرافی اور الیکٹرانک میڈیا کی تعلیم کو شامل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش اور عالمی یوم علم کے موقع پر منعقدکی گئی تھی۔ اس موقع پر بہت سی عظیم شخصیات موجود تھیں، جن میں مہمان خصوصی رمیش چندر رتن، معزز رکن: این ایف سی ایچ، وزارت داخلہ، حکومت ہند، سابق چیئرمین پی ایس سی، وزارت ریلوے، ریلوے بورڈ، حکومت ہند، اور جناب انیل اگروال، معزز ممبر پارلیمنٹ، حکومت ہند قابل ذکر ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔