حج 2023 کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری، چیئرپرسن کوثر جہاں نے متعلقہ افسران سے کی ملاقات

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج وزارت داخلہ اور وزارت شہری ہوا بازی کے مختلف افسران و ذمہ داران سے حج 2023 کے تعلق سے ملاقاتیں اور صلاح و مشورہ کئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2023 کے لیے پہلے مرحلے کی حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے میں اب محض 12 دن باقی رہ گئے ہیں۔ پہلے سے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق ہندوستان کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ دہلی سے حج پروازیں 21 مئی 2023 سے شروع ہوں گی۔ ایسے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج آپریشن 2023 کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے پیش نظر مختلف سطحوں پر تیاریوں اور حج امور کی انجام دہی سے متعلق مرکزی اور صوبائی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ملاقاتوں اور میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے فراہم اطلاع کے مطابق حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج حکومت ہند کی وزارت داخلہ اور وزارت شہری ہوا بازی کے مختلف افسران و ذمہ داران سے ملاقاتیں اور صلاح و مشورہ کئے۔ نیز انہوں نے دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال سے بھی ملاقات کی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں لگنے والے حج ٹرانزٹ کیمپ اور اس کے لیے دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے اپنی اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام تر مطلوبہ تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔


واضح ہو کہ گزشتہ دنوں دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مختلف محکموں اور سعودی ایئرلائنس کے افسران بھی چیئرپرسن کوثر جہاں اور ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے ہمراہ حج منزل اور رام لیلا میدان کا معائنہ کر چکے ہیں اور آئندہ 9 مئی2023 اور10 مئی 2023 کو بالترتیب، حکومت دہلی کے مختلف محکموں بشمول دہلی پولیس، دہلی جل بورڈ، محکمہ صحت اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی تجویز ہے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس سال عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات اور حج کیمپ میں بہتر قیام کے لیے مسجد سید فیض الٰہی میں لگنے والے حج کیمپ کے علاوہ رام لیلا گراؤنڈ میں لگائے جانے والے کیمپ کو بھی مکمل طور پر ایئر کنڈیشن بنایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔