حج 2025 کی سرگرمیاں جاری، حج منزل میں عازمین کے کاغذات ہو رہے جمع، کوثر جہاں نے لیا جائزہ

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج منزل میں موجود تمام عازمین حج سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین کی سہولت کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>حج منزل میں عازمین حج کے لیے دی جا رہیں سہولیات کا جائزہ لیتی ہوئیں کوثر جہاں</p></div>

حج منزل میں عازمین حج کے لیے دی جا رہیں سہولیات کا جائزہ لیتی ہوئیں کوثر جہاں

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج حج منزل کا دورہ کیا۔ انھوں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2025 کے پیش نظر منتخب عازمین حج کے لیے حج منزل کے دفتر میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مقصد سے لگائے گئے  کیمپ کا معائنہ کیا۔ کوثر جہاں نے وہاں موجود تمام عازمین حج سے ملاقات بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔

اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی بھی موجود تھے۔ ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے کہا کہ عازمین حج کو حج منزل میں فراہم کی جانے والی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولیات مسلسل جاری ر ہیں گی۔ انھیں یہاں ہر طرح کا تعاون کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ 2025 کے مقدس حج کے لیے صوبہ دہلی سے مجموعی طور پر 2690 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2412 کا تعلق عام زمرہ سے ہے جبکہ ایک ساتھی کے ساتھ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کی تعداد 252 ہے۔ اس سال دہلی سے بغیر محرم  فریضہ حج ادا کرنے کے لیے منتخب 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کی تعداد 26 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔