حج 2025: عازمین حج کے لیے 14 اکتوبر سے حج منزل میں طبی جانچ کا اہتمام

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ ’’عازمین حج کو سہولیات فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>حج منزل میں طبی کیمپ کی فائل تصویر</p></div>

حج منزل میں طبی کیمپ کی فائل تصویر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2025 کو لے کر تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ منتخب عازمین حج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ترکمان گیٹ واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ’حج منزل‘ میں آئندہ 14 اکتوبر سے طبی جانچ شروع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے حکومت دہلی کے محکمہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس کے ڈاکٹروں کی 2 ٹیمیں 14 اکتوبر سے اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گی۔ یہ خدمات صبح 9 بجے سے شام 3 بجے پورے ہفتہ، یعنی پیر تا اتوار جاری رہیں گی۔

اس تعلق سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ عازمین حج کو سہولیات فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔ انہوں نے تمام منتخب عازمین سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ جلد از جلد تمام کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد حج منزل میں اپنے ضروری کاغذات جمع کرا دیں۔


دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی نے میڈیکل سرٹیفکیٹ سے متعلق تیاریوں کی اطلاع میڈیا کو دی۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 7 اکتوبر کو وزارت اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کمپیوٹر کے ذریعے خودکار طریقے سے دہلی کے 2690 عازمین حج کا انتخاب ہوا۔ اس کے بعد اب تمام عازمین حج کو 21 اکتوبر تک حج کمیٹی آف انڈیا کے بینک اکاؤنٹس میں حج اخراجات کی پہلی قسط 130300 جمع کرانے کے بعد 23 اکتوبر تک اپنے مطلوبہ دستاویزات اور کسی سرکاری میڈیکل آفیسر/سرکاری ڈاکٹر کے دستخط سے جاری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج کمیٹی میں جمع کرنا لازمی ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’حج منزل‘ میں 14 اکتوبر سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کارروائی شروع ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔