نفرت انگیز فلم ’ہمارے 12‘ کی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ، مذہب اسلام کو بدنام کرنے کا الزام عائد

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے فلم سینسر بورڈ کو ایک خط لکھا ہے جس میں فلم کی ریلیز پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈووکیٹ نے ’ہم دو ہمارے 12‘ نام کی فلم کے ٹریلر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت زہریلی اور شر انگیز فلم ہے جو مسلمانوں کو بدنام کرنے اور نفرت پھیلانے کے ارادے سے بنائی گئی ہے۔

صدر مشاورت نے فلم سینسر بورڈ آف انڈیا کے نام اس سلسلے میں خط لکھا ہے جس میں فلم کی ریلیز پر فی الفور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ 7 جون کو ریلیز کی جانے والی یہ فلم اسلام، مسلمان، مسلم خواتین اور ہندوستانی مسلم سماج کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ ایسی فلم کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے تاکہ اس فتنے کی بر وقت سرکوبی کی جا سکے۔


صدر مشاورت نے ملک کے انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر کو ایک خاص مذہبی طبقے کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔ سماج کے امن کو تباہ کر کے پیسہ کمانے کی حوصلہ افزائی کی گئی تو یہ لعنت وبا کی صورت اختیار کر لے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ نفرت کی تجارت ملک کو تباہ کرنے کی سازش کا ایک حصہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔