پرجول ریونّا نے میونخ سے بنگلورو کے لیے کٹایا ٹکٹ، 31 مئی کو ایئرپورٹ پہنچتے ہی ہوگی گرفتاری، وارنٹ جاری

ایس آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا نے 31 مئی کو لپھتھانسا ایئرلائنس سے ہندوستان کے لیے فلائٹ ٹکٹ بک کیا ہے اور جمعہ کو تقریباً 12.30 بجے بنگلورو پہنچنے کی امید ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرجول ریونا / آئی اے این ایس</p></div>

پرجول ریونا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے 29 مئی کو پرجول ریونّا معاملے پر ایک اہم جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ جنتا دل (ایس) رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایس آئی ٹی ذرائع نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی کہ ریونّا نے 31 مئی کو لپھتھانسا ایئرلائنس سے ہندوستان کے لیے فلائٹ بک کیا ہے اور جمعہ کو تقریباً 12.30 بجے بنگلورو پہنچنے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھگوڑے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے کرناٹک میں سنسنی پھیلانے والے سیکس ویڈیو معاملے میں کلیدی ملزم ہیں۔ کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد جے ڈی ایس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد جب ہنگامہ بڑھا تو جے ڈی ایس نے پرجول ریونّا کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔


بہرحال، پرجول ریونّا جیسے ہی ہندوستان پہنچیں گے، انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے جرمنی کے میونخ شہر سے بنگلورو کے لیے ٹکٹ بُک کرایا ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ سے اس معاملے میں جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا ہاسن سے رکن پارلیمنٹ ریونّا کو ہندوستان لوٹنے کے بعد اپنے دادا سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی، تو انھوں نے کہا کہ انھیں (ریونّا کو) ہوائی اڈہ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس درمیان پرجول ریونّا نے جنسی استحصال معاملے میں پیشگی ضمانت عرضی بھی داخل کر دی ہے۔ انھوں نے بنگلورو کے سیشن کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ اے این آئی خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔