دہلی کے وزیر عمران حسین نے ایم سی ڈی اور پی ڈبلیو ڈی کو عیدالاضحیٰ سے قبل سڑکوں کی صفائی کا دیا حکم

دہلی کے وزیر برائے خوراک و سپلائی عمران حسین نے تمام دہلی والوں کو عیدالاضحیٰ (بقرید) کی پیشگی مبارکباد دی۔

<div class="paragraphs"><p>عمران حسین</p></div>

عمران حسین

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عیدالاضحیٰ (بقرید) کے آنے والے تہوار کے پیش نظر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس درمیان فتح پوری سے ٹاؤن ہال روڈ تک سڑک بنانے کا حکم دیا گیا اور اس درمیان دہلی کے خوراک و سپلائی کے وزیر عمران حسن نے آس پاس کے علاقوں کا وسیع دورہ کیا۔ عمران حسین نے ان کی وزارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی شہری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

عمران حسین نے جب یہ دورہ کیا تو اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ (PWD)، میونسپل کارپوریشن آف دہلی (MCD) کے افسران اور انجینئرز کے ساتھ ساتھ علاقے کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندے اور علاقے کے معززین بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔ دورے کے دوران عمران حسین نے پی ڈبلیو ڈی حکام کو ہدایت دی کہ فتح پوری اور ٹاؤن ہال کے درمیان مین روڈ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


عمران حسین نے سڑکوں کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر جراثیم کش چونا چھڑکنے پر بھی زور دیا۔ عمران حسین مین روڈز کے ڈیوائیڈر پر موجود  کچرے کو ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایات دی۔ انھوں نے پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت کی کہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے نشانات کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے۔ عمران حسین نے سڑکوں پر پھیلی گندگی کو لے کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور مینٹیننس ایجنسی کو ترجیحی بنیادوں پر صفائی کی ہدایت کی۔ عمران حسین نے مزید کہا کہ یہ تمام دہلی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ والڈ سٹی ایریا کے ورثے کو محفوظ رکھیں۔

عمران حسین نے محکمہ تعمیرات عامہ (ہارٹیکلچر) کے افسران کو مین روڈ اور اس کے آس پاس لگائے گئے درختوں اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ موسم گرما کے پیش نظر پودوں کی مناسب آبپاشی کی بھی ہدایات دی گئیں۔ خوراک و فراہمی کے وزیر عمران حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہلی والوں کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار دارالحکومت دہلی کی ملی جلی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ عیدالاضحیٰ عظیم قربانی کے جذبے کو یاد کرنے کا موقع ہے اور یہ تہوار لوگوں کو ایمان، لگن اور قربانی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔