عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے جاری کیا نوٹس
عمران خان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ایک وزیر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں بھی یکم نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو این اے-45 کرم میں بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ایک وزیر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں بھی یکم نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ انہیں نوٹس کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ امیدوار کو نااہل قرار اور صوبائی وزیر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے باب 10 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ای سی پی کی جانب سے کارروائی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) عبدالرؤف خان کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کمیشن کو بتایا گیا کہ کے پی کے وزیر برائے ریلیف اور آبادکاری محمد اقبال پر ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو جمع نہیں کرایا گیا۔ صوبائی وزیر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جو حلقے سے الیکشن لڑیں گے، رپورٹ میں وزیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ آئندہ ضمنی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔