دہلی میں دم گھوٹنے والی ہوا! کئی علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی ناقص، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 355، متھرا روڈ کا علاقہ 340 اور نوئیڈا 392 پر ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی، تصویر آئی اے این ایس
دہلی میں فضائی آلودگی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہلی: فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی والوں کا دم گھٹ رہا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، آج دارالحکومت کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 400 سے زیادہ تجاوز کر گیا ہے، جو شدید زمرے میں آتا ہے۔ دہلی میں سب سے زیادہ AQI، (456) آنند وہار میں ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس اے قیو آئی 355، متھرا روڈ کے علاقہ میں 340 اور نوئیڈا میں 392 پر ہے۔ ان علاقوں سے تصاویر سامنے آئی ہیں۔ تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان علاقوں میں آلودگی کس سطح پر ہے۔


دہلی میں بگڑتے ہوا کے معیار کے درمیان انڈیا گیٹ کے قریب صبح کی سیر کرنے والوں، سائیکل سواروں اور لوگوں کو ورزش کرتے دیکھا گیا۔ سائیکل سواروں کے ایک گروپ نے کہا، ’’ہم گروگرام سے ہیں۔ سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن ہو رہی ہے۔ حکومت کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔ آلودگی بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کی آنکھوں میں جلن ہو رہی ہے۔ سانس لینے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔

دہلی میں گاڑی چلانے والے سکھ دیو کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر نکلنا ایک مجبوری ہے۔ بعض اوقات سانس لینا مشکل ہو جاتی ہے، آپ آنکھوں میں خراب ہوا کے سبب جلن محسوس کر سکتے ہیں۔ دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھی حالات خراب ہیں۔ یہاں کی ہوا کا معیار بھی 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔