بہار کے اورنگ آباد میں حادثہ، چھٹھ کا پرساد بناتے وقت گیس سلنڈر پھٹا، 50 سے زائد افراد جھلسے، متعدد کی حالت تشویشناک

اورنگ آباد کے شاہ گنج علاقے میں ایک گھر میں خواتین چھٹھ کا پرساد بنا رہی تھیں۔ تبھی سلنڈر سے گیس لیک ہونے سے گھر میں آگ لگ گئی۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بہار کے اورنگ آباد میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد جھلس گئے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دراصل، یہ واقعہ اورنگ آباد کے شاہ گنج علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں خواتین انل گوسوامی کے گھر چھٹھ کا پرساد بنا رہی تھیں۔ تبھی سلنڈر سے گیس لیک ہونے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محلے کے لوگ بھی آگ بجھانے پہنچ گئے۔ اس دوران اطلاع ملتے ہی سٹی تھانے کی گشتی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی اور پولیس اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی۔ لیکن اس دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت کل 50 افراد اس کی زد میں آگئے اور جھلس گئے۔


گھر کے مالک نے بتایا کہ گھر میں چھٹھ کا تہوار منانے کی تیاری چل رہی تھی، تمام گھر والے پرساد بنانے میں مصروف تھے۔ تبھی گیس لیک ہونے لگی اور آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے، انہوں نے سٹی تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو اطلاع دی، خبر ملنے کے بعد وہ لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران اچانک ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔