پاکستان: عدت معاملے میں عدالت نے عمران خان اور ان کی شریک حیات بشریٰ بی بی کو کیا بری

جیل افسران کے مطابق بشریٰ بی بی کو جلد ہی مکمل دستاویزات جمع کرنے کے بعد رِہا کر دیا جائے گا، بشریٰ بی بی پر الزام تھا کہ انھوں نے طلاق کے بعد طے مدت سے پہلے ہی عمران خان سے شادی کر لی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان اور بشریٰ بی بی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی شریک حیات بشریٰ بی بی کو آج عدالت نے ایک بڑی خوشخبری سنائی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اب قانونی طور پر آزاد قرار دے دیا گیا ہے، کیونکہ عدت معاملے میں ان کی سزا اسلام آباد کی ایک عدالت نے پلٹ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل سے رِہائی کے متعلق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو جج افضل مجوکا نے قبول کر لیا ہے، جس سے عمران کو جیل میں رکھنے کی آخری قانونی رکاوٹ بھی دور ہو گئی ہے۔ جیل افسران کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جلد ہی مکمل دستاویزات جمع کرنے کے بعد رِہا کر دیا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ بشریٰ بی بی پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے طلاق کے بعد طے مدت سے پہلے ہی عمران خان سے شادی کر لی تھی۔ یعنی عدت کا وقت مکمل ہونے سے قبل ہی انھوں نے عمران سے شادی کی۔ اسلام آباد ضلع کورٹ نے اس معاملے میں دونوں کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا جس سے عمران اور بشریٰ نے راحت کی سانس لی۔ اس سے قبل عدالت نے دونوں پر لگے زنا کے الزام کو خارج کر دیا تھا، حالانکہ دھوکہ دہی سے شادی (عدت کے دوران) کے معاملے پر کارروائی برقرار رکھی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔