پاکستان: نامعلوم حملہ آوروں کی اندھادھند فائرنگ میں ایک ہی کنبہ کے 9 افراد ہلاک، پولیس تحقیقات شروع

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کاشف ذوالفقار نے کہا کہ قصورواروں کو گرفتار کرنے کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں پیشاور واقع بڈابیر گاؤں میں ایک نامعلوم حملہ آور نے ایک گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں 4 خواتین اور 4 بچوں سمیت ایک ہی کنبہ کے 9 اراکین کی موت ہو گئی۔ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق شروعاتی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ یہ حملہ دو کنبوں کے درمیان ملکیت کو لے کر چل رہے تنازعہ کا نتیجہ ہے۔ حالانکہ پولیس نے ابھی اس سلسلے میں تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس اس حملہ کے مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ قصورواروں کو گرفتار کرنے کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اور اس نے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔


مقمای پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاک سبھی افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور جائے وقوع سے پولیس نے کارتوس کے خالی خول اور دیگر اہم ثبوت جمع کر لیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔