شرد پوار نے دی راہل گاندھی کو مبارکباد، کہا- ’آئین و عوامی مفاد کے تحفظ کے سفر کے لیے نیک خواہشات‘

شرد پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن کا لیڈر بنائے جانے پر مبارکباد۔ بھارت جوڑو یاترا سے حاصل ہونے والا تجربہ ان کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/&nbsp;تصویر: قومی آواز</p></div>

شرد پوار/تصویر: قومی آواز

user

قومی آوازبیورو

سابق مرکزی وزیر زراعت و قدآور لیڈر شرد پوار نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ شر دپوار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے راہل گاندھی کے اپوزیشن لیڈر بننے کو آئین و عوامی مفاد کے تحفظ کا سفر قرار دیا ہے نیز اس سفر کے لیے انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

شرد پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن کا لیڈر بنائے جانے پر مبارکباد۔ بھارت جوڑو یاترا سے حاصل ہونے والا تجربہ ان کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ آئین اور عوامی کے مفادات کے تحفظ کے اس دل کو گرما دینے والے سفر کے لیے راہول گاندھی کو نیک خواہشات۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا فیصلہ انڈیا الائنس کے لیڈران کی میٹنگ میں ہوا، جس کے بعد کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی کہ راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ہوں گے۔


راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ 18 ویں لوک سبھا میں لوک سبھا صحیح معنوں میں آخری پائیدان پر کھڑے شخص کی امیدوں کو بیدار کرے گی۔ راہل گاندھی ان کی آواز بن رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ کانگریس صدر کے طور پر مجھے یقین ہے کہ ایک ایسا لیڈر جس نے کنیا کماری سے کشمیر اور منی پور سے مہاراشٹر تک پورے ملک کا دورہ کیا ہے، وہ لوگوں، خاص طور پر پسماندہ اور غریبوں کی آواز بلند کرے گا۔ کانگریس پارٹی انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے اپنے ابدی اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔