پاکستان: کورونا سے 457 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 981 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک 203025 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی روک تھام کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود مسلسل چھٹے ہفتے بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی اور 457 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی وزارت صحت کی جانب سے اتوار دیر شام جاری اعداد و شمار کے مطابق مشرقی صوبہ پنجاب میں کورونا کے 7494 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جنوبی صوبہ سندھ میں 7465، شمال مغرب خیبر پختونخوا میں 3129، جنوب مغرب بلوچستان میں 1172 اور دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کیسز شامل ہیں۔


وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 981 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک 203025 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں 5114 افراد کو شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں رعایت کے سلسلے میں فیصلہ 9 مئی کے بعد تمام صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے لیا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ ’’اس طرح سے فیصلے لئے جائیں گے جس سے ہماری طبی خدمات کا نظام مفلوج نہ ہو اور لوگوں کو ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے لگی پابندیوں کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے گا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔