جنوبی افریقہ کے وزیر توانائی منتاشے اور ان کی اہلیہ کورونا پازیٹو

وزیر توانائی منتاشے اور ان کی اہلیہ کی 14 جولائی کو کورونا رپورٹ آئی جس میں ان کے متاثر پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔ وزیر موصوف اور ان کی بیوی نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کورونا نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور ہر خاص و عام کے دل میں خوف کا ماحول ہے۔ کئی مشہور و معروف ہستیاں اس کی زد میں آ کر موت کی نیند سو چکے ہیں اور کئی صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جنوبی افریقہ کے وزیر برائے توانائی اور معدنیاتی وسائل گویدے منتاشے بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صرف منتاشے ہی نہیں، ان کی اہلیہ نال وینڈل منتاشے میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

گویدے منتاشے اور ان کی اہلیہ کے کورونا پازیٹو ہونے کے تعلق سے جنوبی افریقہ کے صدر دفتر نے منگل کو پریس ریلیز بھی جاری کر دی ہے۔ اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ توانائی اور معدنیاتی وسائل کے وزیر منتاشے اور ان کی اہلیہ کی 14 جولائی کو کورونا رپورٹ آئی جس میں ان کے متاثر پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پریس ریلیز میں اس بات کی بھی خبر دی گئی ہے کہ وزیر موصوف اور ان کی بیوی نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔


اس درمیان اطلاع ملی ہے کہ گویدے منتاشے گھر سے ہی اپنا کام جاری رکھیں گے اور ڈاکٹروں کے مشورے سے وہ دوائی بھی لیتے رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ میں کووڈ-19 کا قہر شروع ہونے کے بعد وزیر برائے توانائی اور معدنیاتی وسائل گویدے منتاشے کی اب تک تین بار کورونا جانچ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔