ملک کی دو کمپنیاں کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ کر رہی ہیں: آئی سی ایم آر

دنیا میں سپلائی کی جانے والی دواؤں میں ہندوستان کی حصہ داری 60 فیصد ہے اور دیگر بیماریوں کے خلاف استعمال کی جانے والی ویکسین کی 60 فیصد سپلائی ہندوستان ہی کرتا ہے

تصویر آئی سی ایم آر 
تصویر آئی سی ایم آر
user

یو این آئی

ملک میں دو ہندوستانی دوا ساز کمپنیاں الگ الگ جگہوں پر کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے کر رہی ہیں اور جلد ہی کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی دو دوا ساز کمپنیاں کورونا ویکسین کا ٹرایل مختلف مقامات پر ایک ایک ہزار افراد کے گروپ پر کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں نے ویکسین کی غلط اثرات کی اسٹڈی (مطالعہ) چوہوں اور دیگر جانوروں پر پہلے ہی کر لیا تھا اور اس کے نتائج ڈرگس کنرولر جنرل آف انڈیا کو سونپ دیے تھے۔


انہوں نے کہا کہ وہاں سے رواں ماہ کے آغاز میں منظوری ملنے کے بعد یہ کمپنیاں اب انسانوں پر کورونا ویکسین کا ٹرایل کر رہی ہیں۔ اس سمت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی، پونے میں بھی کام جاری ہے اور سائنسداں دن۔رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر بھارگو نے کہا دنیا میں سپلائی کی جانے والی دواؤں میں ہندوستان کی حصہ داری 60 فیصد ہے اور دیگر بیماریوں کے خلاف استعمال کی جانے والی ویکسین کی 60 فیصد سپلائی ہندوستان ہی کرتا ہے جس کے سلسلے میں دیگر ممالک ہندوستان کے رابطے میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔