مہاجرین کے خلاف امریکہ میں بڑی کارروائی، 10 لاکھ افراد گرفتار

امریکہ کی میکسیکو سرحد پر مہاجرین کی ریکارڈ گرفتاریاں کی گئی ہیں، اس حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 10 لاکھ مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: خانہ جنگی، تشدد اور مختلف وجوہات سے نقل مکانی کرنے والوں کو امریکی ریاست میکسیکو کی سرحد سے سات ماہ کے دوران 10لاکھ مہاجرین کو غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی میکسیکو سرحد پر مہاجرین کی ریکارڈ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 10لاکھ مہاجرین کو گرفتار کیا گیاہے۔امریکی بارڈر پیٹرول کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو رواں سال ماہ ستمبر تک گرفتار مہاجرین کی تعداد17 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

امریکی بارڈر پیٹرول کے مطابق گزشتہ ماہ 1 لاکھ 72 ہزار افراد کو میکسیکو سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نائب صدر کملا ہیرس میکسیکو بارڈ پرپہنچ گئیں اور انہوں نے الپاسو شہر میں سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شروع کی گئی سرحد پر دیوار کی تعمیر بھی صدر جوبائیڈن نے رکوا دی تھی۔ دراصل نومنتخب امریکی صدر نے ٹرمپ کی نسبت میکسیکو بارڈر پر نرمی کی پالیسی اختیار کی۔


امریکی بارڈر پیٹرول کی رپورٹ کے مطابق اجازت ملنے کے بعد 13 ہزار900 بچوں نے سرحد کو عبور کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غربت، پُرتشدد واقعات، بھوک، تحفظ اور دیگر وجوہات کی بنا پر پرلوگ جوق درجوق امریکہ آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ میکسیکو کی حکومتیں کرائم سینڈیکیٹ پر قابو پانے میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ مختلف حلقوں کا الزام ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور عدلیہ کا ان جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے یا وہ بدعنوانی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں۔ میکسیکو میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، عدم استحکام اور بدعنوانی کی اونچی سطح کے سبب بعض امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناکام ریاست بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔